مرکز عقائد شیعه شناسی

بدھ، 1 مئی، 2019

عجز و انکساری پر مولا علی ع کا عظیم خطبه جو آپ اکثر ادا کرتے تھے.

:مولا علی ع کا وه دعایئه خطبه جو آپ اکثر ادا کیا کرتے تھے

 مولا علی ع نے بارگاه ایزدی میں عجز و انکساری پر ایک عظیم دعایئه خطبه دیا جسے ھم ھو بھو اردو ترجمه کے ساتھ  پیش کر رھے ھیں,

 عربی متن کیلۓ اورجنل سکین کی طرف رجوع کریں.

یاد رھے پیش کرده خطبات ھم مجتھد آعظم  نجف اشرف آیت العظمی سید ابو القاسم خوئی رح,

 اور قم مقدس کے مجتھد آعظم آیت الله سید محمد کاظم شریعتمدار رح کا تصدیق شده برصغیر کے آٹھ جید علماء کرام کا ترتیب شده سے پیش کر رھےھیں,

 جسے اداره حمایت اھلبیت وقف رجسٹرڈ ریلوۓ روڈ لاھور اور ناشر شیعه بک ایجنسی انصاف پریس لاھور نے 25/رمضان 1394/ھجری 12/اکتوبر 1974 کو شائع کیا.

مکمل معلومات دے دی گئی ھیں تاکه معترض کیلۓ کوئی شائبه کی گنجائش نه رھے.
یاد رھے مفتی جعفر حسین صاحب اور مذکوره نھج البلاغه میں دو تین خطبات کا اوپر نیچے فرق ھے جسے باآسانی ڈھونڈا جا سکتا ھے.

                   خطبه نمبر :214,

امیر المومینین ع کی وه دعا جو آپ کثرت سے بارگاه خدا میں کیا کرتے تھے.

تمام حمد اس خدا کیلۓ ھے جس نے مجھے اس حال میں رکھا ھے که نه مرده ھوں نه بیمار ,نه میری رگوں میں جراثیم ھیں نه برۓ اعمال کے نتیجے بھگت رھا ھوں.

نه بے اولاد ھوں نه آپنے دین سے منحرف,نه آپنے ایمان سے غافل ھوں نه میری عقل میں فتور ھے نه گزری ھوئی امتوں کی طرح عزاب میں گرفتار ھوں.

میں اس کا بے اختیار بنده اور آپنے نفس پر ظلم و جور کا خوگر ھوں تیری حجت مجھ پر تمام ھو چکی ھے میرۓ لیۓ اب عزر کی کوئی گنجائش نھیں.

خداوند مجھ پر کوئی شے حاصل کرنے کی طاقت نھیں سوا اس کے جو تو مجھے عطا کر دۓ اور کسی چیز سے بچنے کی قوت نھیں سوا اس کے که تو مجھے بچا دے.

خدا وند میں تجھ سے پناه مانگتا ھوں که تیرۓ غنی ھونے کے باوجود میں فقیر ھوں اور تیری ھدایت کے باوجود گم گشته راه ھوں اور تیری سلطنت میں ره کر ستایا جاؤں یا زلیل کیا جاؤں جب که سارۓ اختیارات تجھے ھیں.

خدا وند میرۓ جن اچھے اعمال کو تو چنے گا ان میں میرۓ نفس کو پهلی بزرگی عطا فرما ,
اور تیری نعمتوں کی جو امانتیں میرۓ پاس ھیں اور تو واپس لے لے گا ان میں میری روح کو اولیت عنایت کر خدا وند ھم اس سے پناه مانگتے ھیں,

 که تیرۓ حکم سے قدم باھر رکھیں یا اس فتنه میں پڑ جائیں که دین سے پھر جائیں یا تیری جانب سے آئی ھوئی ھدایت پر عمل کرنے کے بجاۓ ھمارۓ خواھشات نفسانی برائی کی طرف لے جائیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں