مرکز عقائد شیعه شناسی

جمعرات، 25 اپریل، 2019

عظمت قرآن از روۓ امام علی علیه اسلام

عظمت قرآن از روۓ امام  ع:

شیعه مذھب کی بنیاد دو اھم کتب کلام الھی (قرآن مجید) اور کلام امام(نھج البلاغه) پر ھے .

جو ان دونوں کتب کی محکم تعلیمات کے برعکس متشابھه آیات و روایات پر عقیده استوار کرۓ گا ,

فرمان الھی و امام ع  کے مطابق وھی لوگ گمراه اور فتنه گر ھیں.

 یه لوگ آپنے ناقص زھنی قیاس سے تاویل کرتے ھوۓ گمراھی پھیلا کر معصوم مسلمانوں کے ایمان برباد کرتے ھیں,اور بڑۓ زور و شور سے اس روش کو جاری رکھے ھوۓ ھیں.

.(سوره آل عمران ع:7).

امام علی (علیه السلام) کی نظر میں قرآن مجید کا کا رتبه اور مقام بهت بلند هے.

 قرآن مجید کے بارے میں جو بعض خصوصیات نهج البلاغه میں بیان کی گئی هیں،
 ان کو مندرجه ذیل موضوعات میں خلاصه کیا جاسکتا هے :

1ـ خیر خواه نصیحت کرنے والا
2ـ بهترین راهنما
3ـ سچ بولنے والا
4ـ سب سے محکم اور اطمنان بخش پناه گاه اور دستاونیز
5ـ شفا بخشنے والا
6ـ علوم و دانش کا سرچشمه
7ـ سب سے بڑی دولت
8ـ دلوں کو زندگی و نشاط بخشنے والا
9ـ سب سے بهتر شفاعت کرنے والا
10ـ ایک لافانی کتاب
11ـ ایک جامع کتاب.

امام علی (علیه السلام)، مکتب قرآن اور پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کے پرورش یافته هیں ـ آپ (علیه السلام) نے اس مکتب اور رسورل اکرم (ص) کے پرورش یافته کے عنوان سے پوری نهج البلاغه میں اپنے کلمات، خطبوں اور خطوط میں مسلسل اور مختلف مناسبتوں سے قرآن مجید کی گوناگون خصوصیات بیان کی هیں.

 اور اس کی قدر و منزلت لوگوں کے لئے بیان کی هے اور قرآن مجید کی تجلیل کی هے اور بارها لوگوں کو قرآن مجید کے حق کی رعایت کرنے اور اس میں تدبر کرنے کی ترغیب فرمائی هے.

 یهاں تک که اپنی دنیوی زندگی کے آخر لمحات میں بھی اپنے مادی اور معنوی فرزندوں کو قرآن مجید پر عمل کرنے کی وصیت کرتے هوئے فرماتے هیں:

"خدا کے لئے، خدا کے لئے، قرآن مجید کو مدنظر رکھئے، مبادا که قرآن مجید کے دستورات پر عمل کرنے میں دوسرے آپ پر سبقت حاصل کریں.

(نھج البلاغه خطبه عظمت قرآن, اور قرآن و اسلام)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں