مرکز عقائد شیعه شناسی

جمعہ، 24 مئی، 2019

مذھب شیعه کے ھر عمل کا ثبوت قرآن سے مانگنے والے آپنے ھر اعمال کو قرآن سے ثابت کرنے سے کیوں بھاگتے ھیں.

مذھب شیعه کے ھر عمل کا جواب قرآن سے مانگنے والے آپنے ھر اعمال کا جواب  کیوں نھیں دیتے.

حضرت عائشه کو صدیقه اور افضل النساء کھنے والوں کو قرآن سے اس فضیلت سے ھاتھ دھونے پڑیں گے.

 کیونکه وھاں خائن اور اصلاح کی وارننگ موجود ھے.

ھمارۓ ایک بھائی کی کاوش پیش فکر ھے.

اسلامی تورایخ  و کتب احایث سے انکار اور ہر معاملے کا حل قرآن سے حاصل کرنے کا نعرہ لگانا دراصل  بحث سے فرار کا حربہ ھے.

  قرآن سے  ہرحکم  تو خلفائے راشدین اخذ نہ کر پائے تو ہم جیسے  دال روٹی کے حصول  میں سرگرداں لوگوں کو قرآن کے  احکامات،  کتب اسلامی کی مدد کے بغیر بھلا کہاں ملے گے.

خصوصا وہ لوگ جنہوں نے دنیاوی تعلیم کو پندرہ بیس سال تو دئیے مگر قرآنی تعلیم کو   شائد ایک سال بھی نہ دیا ھو.

مزید یہ کہ ہر خاص و عام اس بات پر متفق ھے کہ ہمارے پاس جو قرآن موجود ھے وہ ترتیب نزولی کے اعتبار مرتب نہیں ھے.

 جس کےباعث قرآن کو کتب اسلامی کی مدد کے بغیر سمجھنا ناممکن ھے.

دیکھا گیا ھے کہ مخالف فریق   مذہبی بحث میں   پہلے تو ہر  مأخذ سے دلائل پیش کرتا ھے مگر جب آبائی عقائد کا دفاع کرنے میں مشکل  ھوتی  ھے تو وہ گلی میں  کرکٹ کھیلنے والے بچوں کی طرح ہر بال پر اصول بدلنا شروع کر دیتا ھے.

 اور آخر میں فرار کا حتمی   طریقہ؛ کتب اسلامی سے انکار  اور معاملہ ختم.

خیال رھے کہ کتب اسلامی  سےاگر  انکار ھے تو پھر مکمل انکار ھونا چاہئے.

نہ کہ اپنی مرضی کے احکامات  کے لئے کتابیں منظور اور جب    انہیں  کتابوں سے اپنے عقائد کی نفی ھو تب کتابیں نا منظور.

ایسی دھاندلی نہیں چلے گی.

اگر ہم اس عام فرمائش کو مان کر کتب اسلامی  کو اپنی  ضروریات دین سے نکال کر خالص قرآن سے دینی معلومات لینا شروع کریں ( شیعہ تو گذارا کر لیں گے مگر باقی فرقوں کا ایک دن بھی نہیں گذرنا)

تو سب سے پہلے ہمیں کلمہ طیبہ سے ہاتھ دھونے پڑیں گے کیونکہ یہ قرآن میں ایک جگہ اکٹھا نہیں لکھا  ملتا.

 اسکے بعد وہ فرقے جن کے کلموں کی تعداد چھ تک جاتی ھے .

وہ اپنے باقی پانچ کلمے کہاں سے ثابت کریں گے.

 اسی طرح وضو میں سر کے نام پر گردن اور کندھوں تک کا مسح.
کُلّی۔ناک میں پانی,وضو کے بعد آسمان کی طرف انگلی کرنا.

حضرت محمد (ص) کا نام آنے پر انگوٹھے چومنا.

نماز کی ترتیب  اور رکعات کی تفصیل بھی قرآن سے ثابت نہیں.

کونسی نماز میں قرأت جہری ھے اور کونسی میں نہیں.

التحیات میں درود ابراہیمی.


اذان  کا الصلواۃ خیر من النوم تو دور پوری اذان بھی قرآن میں نہیں ھے.

بچے کے کان میں اذان.

 نکاح کا خطبہ.

جمعہ کی نماز کا خطبہ.

عید کی نماز کا خطبہ.

نماز جنازہ اور اسکی تکبیروں کی تعداد.

غسل میت غسل جنابت۔ غسل جمعہ۔غسل حیض.

خلفائے راشدین اور انکی شان میں نازل ہونے والی آیات.

 حضرت عمر کی فتوحات.

حضرت عثمان کی سخاوت.

اور خالد بن ولید کا سیف اللہ ھونا  بھی فقط کتب اسلامی سے ثابت ھو گا وگرنہ قرآن  سے تو  خالد  بن ولید کا دادا ولد الزنا ھی ثابت ہوگا. 

امہات المومنین کی تعداد اور ان کے فضائل .
حضرت عائشہ کہ دیگر ازاوج پر برتری صرف کتب اسلامی سے ھی ثابت ہو گی.

 ورنہ قرآن میں تو حضرت عائشہ کو توبہ کرنے کی وارننگ  موجود ھے .

اور نبی(ص) کو ان سے بہتر ، عبادت گذار پرہیزگار بیویوں کی پیشکش  ھی ملے گی.

 نبی پاک(ص) کے منہ سے شہد کی بدبو والی بات  اور بیویوں سے تنگ آکر 29 دن تک ’’ایلا‘‘ ((علیجدگی)) کتب اسلامی میں ملے گی.

پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرح ازواج النبی (ص) میں دھڑے بازی.


اگر کتب اسلامی سے انکار کر دیا جائے تو  ہمیں کون بتائے گا کہ قرآن  رسول اللہ (ص) کتابی شکل میں چھوڑ گئے تھے.

 یا  ہر خلیفے نے اپنے اپنے دؤر میں قرآن جمع کیا مگر جامع قرآن کا اعزاز ملی بھگت سے حضرت عثمان کو دے دیا گیا.

اس تحریر میں برادران پر تنقید,تعصب,یا اختلاف ابھارنا نھیں بلکه حقائق پر غور و  فکر دلانا مقصود ھے.

3 تبصرے:

  1. بھت عمدہ اور حقاٸق پر تحریر۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. شیعہ کلمہ شیعہ کی کتب میں کہاں پہ لکھا ہے قرآن کے علاوہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. Thanks for sharing nice information with us. i like your post and all you share with us is uptodate and quite informative, i would like to bookmark the page so i can come here again to read you, as you have done a wonderful job. history of karbala

    جواب دیںحذف کریں