مرکز عقائد شیعه شناسی

جمعہ، 24 مئی، 2019

پاک نبی ص نے مواخات کے موقع پر حضرت علی ع کو آپنا بھائی قرار دیا.(البدایه والنھایه)

پاک نبی ص نے مولا علی ع کو آپنا بھائی قرار دیا:

 مواخاة اسلامی کیلۓ جو تلقین یا عملی مظاھره کیا آپ ص نے حضرت انس کے گھر مھاجرین و انصار میں فردا فردا اخوت اسلامی کی بنیاد رکھی اور ھر صحابی مھاجر کو انصار کے ساتھ بھائی بنانے کا حلف لیا.

جب سب ایک دوسرۓ کے بھائی بنا دیۓ گۓ تو مولا علی ع کا ھاتھ آپنے ھاتھ میں لے کر فرمایا:
ھذا اخی(یه میرا بھائی ھے).
چنانچه اس طرح رسول الله ص جو سید المرسلین,امام المتقین,اور رسول الرب العالمین تھے اور جن کا کوئی دوسرا عدیل و مثیل نھیں ھے اس اجتماع میں ,

تو آپ ص نے حضرت علی بن ابی طالب ع کو آپنا بھائی قرار دیا.

اس معامله میں بھی ناصبی نے یه حقیقت ضائع کرنے کی کوشش کی مگر علامه ابن کثیر کی راۓ کے مطابق اس میں کسی طرح شک و شبه کی گنجائش نھیں اور نه اسکی صحت سے علماۓ کرام انکار کرتے ھیں.

دوسری بات یه که البدایه والنھایه ص:224 پر بحث کرتے ھوۓ ابن کثیر لکھتے ھیں که آنحضرت ص اور حضرت علی ع کے درمیان بھائی بندی کی روایت سے اس لیۓ انکار نھیں کیا جا سکتا که آپ ص حضرت علی کے حقیقی عم زاد تھے.

اور چچا ا وطالب ع کی زندگی ھی میں آپ ص نے حضرت علی کو آپنی پرورش ,نگھداشت اور تربیت میں لے لیا تھا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں