مرکز عقائد شیعه شناسی

بدھ، 15 مئی، 2019

زبان سے ولایت علی ع کا اقرار اور کردار علی ع سے انکار کرنے والے ھی اصل دشمن علی ع ھیں.

ولایت علی ع کی حقیقی گواھی سے مراد کیا ھے ؟ 

ھر انسان صبح سے شام تک بیسوں کام انجام دیتا ھے .

وہ دیکھتا ھے ، سنتا ھے ، بولتا ھے ، کام کاج کرتا ھے ، ملازمت ،تجارت ، زراعت ، کماتا ھے ، خرچ کرتا ھے ، بچت کرتا ھے ، دوستی کرتا ھے ، د شمنی کرتا ھے ، محبت اور نفرت کرتا ھے ، آرام اور تفریح کرتا ھے.

روحانی ترقی وتسکین کے لئے عبادت کرتا ھے. یہ سارے کام دنیا کا ھر انسان کرتا ھے گو اس کا تعلق کسی بھی مسلک ،، ملک ،، مذھب ۔ زبان یا نسل سے ھو.

 ولایت علی ع کے معنی یہ ھیں کہ ھم اپنے ان تمام افعال کو مولا علی ع کی سرپرستی میں انجام دیں اور ان تمام افعال میں حتیِ الامکان ان کی پیروی کریں.

گویا یہ ھمارے افعال ھیں جن کے ذریعے ھم گواھی دے رھے ھوتے ھیں کہ ھم علی کی ولایت میں ھیں یا کسی اور کی ولایت میں.

پس ولایت علی کی حقیقی گواھی ھمیں ان افعال اور کردار سے دینی ھے اگر ھم زبان سے علی ولی کھیں مگر اعمال میں کردار علی ع کا ذرا سا بھی رنگ نہ ھو,

تو ولایت علی ع کا دعویِ جھوٹا ھوگا.

اگر ھم نماز میں ان چیزوں کا اضافہ کر دیں جو مولا علی کی نماز میں نھیں تھی تو ھم ولایت علی ع کا دعوی کرنے کے باوجود عملی طور پر ولایت علی ع کی مخالفت کے مرتکب ھو رھے ھوں گے .

چونکہ آئمہ اپنی نماز میں شھادت ثالثه نہیں پڑھتے تھے .

لہِذا نماز میں شھادت ثالثه پڑھنا ولایت علی ع اور ولایت آئمہ کی کھلی خلاف ورزی ھے.

"
ازقلم :"سائیں لوگ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں