مرکز عقائد شیعه شناسی

منگل، 23 اپریل، 2019

زنجیر زنی غیر فطری عمل

زنجیز زنی ! 

بدھ مت اور آرتھوڈکس  مذاھب کے پیروکاروں کا یه عمل تشیع میں کیسے داخل ھوا.

                                   قسط نمبر:1
    تحریر "سائیں لوگ"

  شیعوں کے سروں پر امریکی قمه,
ایک فلم یہ سینکڑوں ھزاروں فلموں میں سے صرف ایک مختصر سی فلم ھے.

جس میں کچھ افراد کے ھاتھوں میں قمے یا خنجر ھیں جن پر برجستہ انداز سے لکھا ھوا ھے.
           
                 "MADE IN USA"

 اس فلم  سے مکتب تشیع پر قمہ زنی اور زنجیر زنی کے اثرات کا بخوبی پتہ چلتا ھے .

اس طرح کے مناظر انڈین ھندی و ٹامل فلموں میں بھی فلماۓ گۓ ھیں.

اور یہ بھی معلوم ھوتا ھے کہ اس کے اتنے سارے منفی اثرات کے ھوتے ھوئے کسی مثبت اثر کا تصور تک نا ممکن ھے.

 یہ فلم درحقیقت ایک نمونہ ھے ان تبلیغی حربوں کا جو مغربی اور وہابی ذرائع ابلاغ کی خوراک بنے ھوئے ھیں اور اس فلم کو ایک حربہ اور ایک خنجر بنا کر تشیع کے سينے میں گھونپا جارہا ھے.

 وہ اس جیسی فلموں کو نشر کرکے اپنی رجعت پسندی اور انسان کشیوں کو بھول کر تشیع کو ایک رجعت پسند اور تشدد پسند مکتب کے عنوان سے متعارف کرارھے ھیں.

 اور  عالمی رائے عامہ کو تشیع سے متنفر کرکے انھیں اھل تشیع سے خائف کررھے ھیں. 

اور انھیں تشیع سے دور بھگا رھے ھیں جبکہ عزاداری کا اصل مقصد تبلیغ مذہب ھے.

دین اسلام پر ایک قاعدہ حکم فرما ھے اور وہ یہ ھے: 

« کل ما حکم بہ العقل حکم بہ الشرع و کل ما حکم بہ الشرع حکم بہ العقل=

ھر وہ چیز جس کا حکم عقل دے شرع بھی وھی حکم دیتی ھے.

 اور جو حکم شرع مقدس کی طرف سے صادر ھوتا ھے عقل بھی وہی حکم دیتی ھے.

عقل کہتی ھے کہ امام حسین علیہ السلام کی شھادت کے بعد زینبی کردار ادا کرکے پیغام حسین علیہ السلام دنیاوالوں کو پھنچادو,

 اور اگر ایسا نہ کروگے بلکہ الٹا دین کی تبلیغ میں رکاوٹیں ڈال کر دنیا والوں کو دین و مکتب سے بیزار کروگے تو .... تو پھر یقینا یزیدی ھونگے,

 اور کیا افسوس کا مقام ھے کہ کوئی عبادت کے عنوان سے  شرع کی بجائے نفس کے حکم پر  ایک عمل انجام دے.

 مگر ثواب حاصل کرنے کی بجائے عقاب کا حقدار ٹھرے اور زینبی کھلوانے کا حقدار نہ ٹھرے...

 یقینا شیعیان حیدر کرار محبت حسین ع میں جذبات کا اظھار کرتے ھیں اور قمہ و زنجیر اٹھاتے ھیں.

 اور ان کا گماں بھی یھی ہھ که اس سے دین کو تقویت مل ھہی ھے مگر وہ عالمی پراپیگنڈوں سے غافل ھیں.

 اور انھیں یہ نھیں معلوم کہ دوسرے لوگ ھماری اس نام نھاد عبادت کو ھمارے مذھب کی بدنامی کے لئے استعمال کررہے ھیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں