مرکز عقائد شیعه شناسی

منگل، 23 اپریل، 2019

زنجیر زنی ,دشمن تشیع کیلۓ بھترین ھتهیار

زنجیر زنی سے غالی زاکر ,وھابی اور مغربی میڈیا خوب فائده اٹھا رھے ھیں:

قسط نمبر :6
             تحریر : "سائیں لوگ"

مذھب اھلبیت ع  کے صف اول کے دشمن جن میں پیش پیش غالی زاکر و عوام ھیں وھابی اور مغربی میڈیا 

 قمه اور زنجیر عمل سے عوام الناس میں تشیع کے خلاف بھر پور پیروپیگنڈا کرکے خوب نفرت بھر رھے ھیں.

اس عمل سے  متاثر ھوکر لوگ تشیع کی طرف آ نھیں رھے اور نه ھی مذھب تشیع قبول کررھے ھیں بلکه وحشی و درندگی کا مذھب سمجھ کر خوفزده و نفرت کر رھے ھیں.

 کیونکه یه لوگ تشیع کو تنھا کرنے کے لئے مختلف حربوں کی تلاش میں رھتے ھیں.

قابل توجہ امر ھے کہ دنیا میں صرف مغربی ذرائع ابلاغ اور وھابی ان رسومات کا خیر مقدم کرتے ھیں.

 جبکه غالی زاکر و خطیب معصوم لا علم عوام کا زھن و عقیده بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رھے ھیں.

اور دشمن وھابی و مغربی میڈیا ان سے خوب استفادہ کرتے ھیں وہ قمہ زنوں اور زنجیززنوں کی تصویریں لے کر کھتے ھیں که,

 یہ ھے تشیع کے تمام افراد کا عمل ھے اور یوں وہ تشیع کا چھرہ دنیا کی رائے عامہ میں مخدوش کردیتے ھیں.

 اور اپنے تشدد آمیز اقدامات، دھشت گردی اور دیگر افعال کو بھول کر دنیا والوں پر ثابت کرنا چاھتے ھیں که,

 تشیع ایک تشدد پسند مذھب ھے اور یہ لوگ جو اپنے آپ اور اپنی بچوں پر رحم نھیں کرتے دوسروں پر کیا رحم کریں گے؟

  مغربی ذرائع ابلاغ اور وھابی رجعت پسندوں نے کوشش کی ھے که قمہ زنی کی رسم کی تصاویر دکھا کر ان سے شیعہ مخالف پراپیگنڈے سے آپنے مقاصد حاصل کریں.

 مغربی و ھندی میڈیا  فلمیں ٹیلی ویژن چینلز کے علاوہ وھابی اور مغربی انٹرنیٹ ویب سائٹس میں بھی دکھائی جارھی ھیں.

 وہ اس ذریعے سے تشیع کو ایک رجعت پسند مذھب کے طور پر متعارف کرانا چاہتے ھیں.
 اور تشیع کی تصویر نفرت انگیز اور ھولناک بنا کر پیش کرنا چاھتے ھیں.

 ان فلموں میں فٹ نوٹ چلا کر ناظرین کو بتایا جارھا ھے که بھت جلد آپ کے پسندیدہ شھر میں بھی خون اور خونریزی کی یه نمائش دیکھی جاسکے گی:

       «Soon in Your Favorite City>

یعنی خبردار اگر آپ کی شھر کے لوگ تشیع قبول کریں تو یہ صورتحال تمھارے شھر کی بھی ھوگی..!

اگر کوئی گوگل,یو ٹیوب,  یا یاھو سرچ انجن میں جستجو کرے تو معلوم ھوگا کہ قمه اور زنجیر کی تصاویر اکثر,

 دشمنوں کی ویب سائٹس سے مرتبط ھیں. 
وھاں بھی دیکھ لینا چاھیے که وہ ان تصاویر سے کس قسم کا فائدہ لے رھے ھیں؟ 

ھمارے مذھب کی خوبصورت تصاویر ان سائٹوں میں نظر نھیں آتیں.

بلکه منفی پیروپیگندا سے بھری پڑی ھیں جب که نادان شیعه اس عمل بدنام سے جنت کے حصول پر تلا ھوا ھے.  (جاری ھے).

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں