مرکز عقائد شیعه شناسی

جمعرات، 25 جولائی، 2019

تصوف پر کنفیوشس کے اثرات.

تصوف دراصل کنفیوشیس,بدھ مت,اور ھندوؤں سے ماخوز ھے

 مذید عیسائیت اور یھودی غالی فلسفه کا بھی اثر موجود ھے.

"قسط نمبر:15 ---------تحریر:  "سائیں لوگ

مگر تصوف پر آج ھم چینی فلسفه کے اثرات کا درست جائزه لیں گے.
کچھ محقیقین یه دعوی کرتے ھیں که تصوف پر چینی فلسفه کے گھرۓ اثرات ھیں چنانچه ڈاکٹر عمر فروخ آپنی کتاب التصوف الاسلامی میں لکھتے ھیں که چین کا سب سے بڑا فلسفی کنفیوشیس (Confucius)تھا.
وه عملی مفکر اور اجتماعی مصلح تھا وه صرف نظریاتی اور دینی فقیھه نھیں تھا البته اس کے پیروں نے اس کے بعد الھیات کے مسائل اور فلسفی اختلافات پر بھت سی کتابیں لکھیں تھیں.

چین میں ایک اور شخص بھی تھا اس کا نام لی آره یا لا ؤ ٹسے لکھا ھے وه عمر میں کنفیوشیس سے چھوٹا تھا.

یه سات سو سال قبل مسیح کا واقعه ھے اس نے چین میں صوفیانه نظریات پیش کیۓ تھے.
اس نے بشری لذات سے کناره کشی اختیار کر لی تھی اور لوگوں  سے میل جول ختم کر لیا تھا حد تو یه ھے که وه لوگوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے کوبھی منافقت سمجھتا تھا.

اس نے دو حصوں پر ایک کتاب لکھی Tao,اور Te,کی تشریح کی جس میں پانچ ھزار الفاظ یا زیاده لکھے.
وه کتاب محافظ کے حوالے کرکے چین کی حدود سے نکل گیا اور دنیا جھاں کی نظروں سے غائب ھو گیا.

برادران اسی سے ھی ملتا جلتا عمل ابراھیم بن ادھم کا ھے انھوں نے بھی بلخ کی حکومت چھوڑی اور بلاد فارس کو خیر باد کھه کر سیاحت کرتے رھے,

 طویل عرصه بعد جا کے اسے گوھر مقصود ملا .

جیسے مھاتما گوتم بدھ نے کیا  بادشاه کا بیٹا ھونے کے ناطے سلطنت چھوڑ کر 23/25 یا 27/سال جنگلووں میں ریاضت و عبادت کرتا رھا تب جا کے مراقبه کی منزل پر پهنچا.

لفظ ٹاؤ سے مراد راسته اور ٹی سے مراد دروازه ھے اسکی تشریح ھزاروں سال بعد بابی فرقه کے بانی علی محمد شیرازی نے آپنی جھوٹی نبوت کی بنیاد رکھی.

کچھ فلاسفه کھتے ھیں اس سے مراد سالک ھے.

چینی صوفی اور اسلامی صوفی دونوں کی نظر میں زندگی کی حیثیت ایک سفر کی سی ھے .

اسلامی صوفی کھتے ھیں زات حق ھی موجودات کی علت العلل اور غایت الغایات ھے.
صوفیه زندگی میں کسی کی تقلید نھیں کرنی چاھیۓ.
چینی فلسفه کا تزکیه نفس اور تطھیر نفس کا نظریه مسلمانوں کے توبه اور تقوی سے ملتا ھے.
چینی جسے اشراق کھتے ھیں مسلمان صوفی اسے کشف کھتے ھیں.

چینی جسے اتحاد و اتصال کھتے ھیں مسلمان صوفی اسے بقاء کھتے ھیں.

چینی تصوف اور مسلم تصوف کی مشترکات کی تائید کتاب المذاھب الکبری فی التاریخ میں سے بھی ھوتی ھے.

قدیم چینی صوفیه جسم کو ناپسندیده اشیاء کا مجموعه سمجھتے تھے.وه کھتے تھے که نفس کشی ضروری ھے اور یھی فلسفه مسلم صوفی کا ھے.

چینی صوفیه نے حیات,نفس,روح کے متعلق جو نظریات پیش کیۓ تھے وھی نظریات دوسری اور تیسری صدی ھجری کے صوفیه کے ھاں بھی پاۓ جاتے ھیں.

چینی تصوف عربی تاجروں کے قبل از مسیح تعلقات تھے اسی وجه سے یه تصوف عرب ممالک میں روشناس ھوا.
اگر اس دوران کچھ مسلم حکمران ایکشن یا تدارک نه کرتے تو آج اسلام مکمل طور پر ترک عمل کے دین کے طور پر متعارف ھوتا .
جیسا که آجکل غالی نصیریوں نے مذھب شیعه اثناۓ عشریه کی پهچان مشکل بنا دی ھے.

چینی تصوف کے ساتھ ساتھ برھمنی اور بدھ نظریات حلول ,اتحاد اور تناسخ کو بھی درآمد کرکے اسلامی تصوف کا حصه بنا دیا.

اگر موقع ملا تو ھم دیگر مذاھب کے تصوف اور اسلامی تصوف پر وضاحت پیش کریں گے.

                        (جاری ھے)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں