Saieen loag

تصوف اور اسلام لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
تصوف اور اسلام لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 26 جولائی، 2019

صوفیه آپنے نام کے کلمے بھی پڑھواتے رھے ھیں.

صوفیه کے کفرانه اور مشرکانه دعوۓ

               
قسط نمبر:18 ---------تحریر: "سائیں لوگ

ھم چاھتے تھے که ایک دفعه تو مکمل تصوف کے بارۓ برادران اسلام کو آگاھی دیں.
 جسمیں یه ثابت کریں که دین اسلام (شیعه) میں اسکی کوئی گنجائش نھیں یه عمل صرف دشمنان اسلام و اھلبیت ع نے صرف منزلت اھلبیت اطھار علیھم اسلام کو زک پهنچانے کیلۓ اغیار سے لیا.

تو آج ھم ان صوفیه کا زکر کرتے ھیں جنھوں نے واضح پیغمبر ی خدائی  دعوی کیا.
کل سے ھم پهلے عرب کے مشھور صوفیه پھر برصغیر کے چند نامور صوفیه کے حالات زندگی پر لکھیں گے.

آخر میں چند اقساط تعلیمات اھلبیت ع کے فرامین کی روشنی میں تصوف کی مذمت پر بیان کریں گے.

مذھب حنفیه میں سے بریلوی اور مذھب شیعه میں سے نصیری غالی,
(شیعه اثناۓ عشریه سے ان کا کوئی تعلق نھیں)
 کا یه عقیده ھے که یه صوفی الله کی تقدیر کی تبدیلی کے ساتھ لوح محفوظ کا مطالعه تک کر سکتے ھیں اور سائل(مرید) کی ھر مشکل آسان بھی .

ساتھ ان مذاھب کے لوگ یه بھی جائز سمجھتے ھیں که انھیں رسول الله تک بھی کھا جا سکتا ھے.

بلکه علامه ابن جوزی ان گمراه صوفیه کے متعلق لکھتے ھیں که ابوبکر بن موسی فرغانی صوفی کھتے ھیں جس شخص نے زکر الھی کیا اس نے بھتان باندھا اور جس نے صبر کیا اس نے جرات کی ,

ساتھ یه بھی کھا که خبر دار جس حالت میں مشاھده الھی کا طریقه ھاتھ آ جاۓ تو حبیب,کلیم,یا خلیل کا لحاظ نه کرو یه سن کر کسی نے پوچھا درود بھی نه پڑھیں جواب دیا درود پڑھیں مگر کچھ وقار نه سمجھو.
اسی لیۓ یه صوفیه مقام رسالت کو اتنی اھمیت و عظمت نھیں دیتے کھتے ھیں جب الله خود ھمارۓ اجسام میں حلول و اتحاد کر جاۓ تو پھر بشر کی اھمیت نھیں رھتی,
 ملحاظه فرمائیں چند صوفیه کے حقیقی دعوے.

جیسے ایک شخص نے خواجه معین الدین چشتی  کے پاس آیا اور عرض کی که مجھے آپنا مرید بنا لیں فرمایا کھو لااله الاالله چشتی رسول الله.
دیکھیۓ فوائد فریدیه ص:83.
معرکه حق و باطل ص:735

ابوبکر شبلی بھی آپنے بیعت ھونے والے شخص سے یھی کھتے تھے که لا اله الا الله شبلی رسول الله.
دیکھیۓ 
تذکره غوثیه ص:320,
از مولانا شاه گل حسن.

تصوف اور تشیع میں فرق,

تلبیس ابلیس علامه ابن جوزی.

معرکه حق و باطل ص:735.

رسول الله کھلانا تو کجا ان صوفیه کے نذدیک کسی کا خدا کھوانا بھی جائز ھے 
حسین بن منصور حلاج سے کسی نے پوچھا آپ آپنے کو پیغمبر کھلواتے ھو فرمایا افسوس ھے تجھ پر تو نے میری قدر ھی کم کردی,
 میں تو خدائی دعوی کرتا ھوں .

فوائد فریدیه ص:76.

معرکه حق و باطل ص:735.

تصوف اور تشیع میں فرق.

تلبیس ابلیس از ابن جوزی.

مولوی اشرف علی تھانوی کے ایک مرید نے مولوی موصوف کو لکھا که میں نے خواب کی حالت میں اس طرح کلمه پڑھا لااله الا الله اشرف علی رسول الله.

چاھتا تھا کلمه صحیح پڑھوں مگر منه سے یهی نکلتا تھا.
پھر بیدار ھوا تو درود شریف پڑھا تو یوں 
اللھم صلی علی سید نا و نبینا و مولانا اشرف علی.
 بیدار ھوں مگر دل بے اختیار ھے اور اس کا جواب مولانا اشرف علی صاحب نے یه دیا که اس واقعه میں تسلی تھی که جس طرف رجوع کرتے ھو وه بعونه تعالی متبع سنت ھے .

24/شوال 1335/ھ ماخوز رساله الامداد بابت ماه صفر 1336/ھ,ص:35.

ایک اور صوفی با یذید بسطامی جس پر ھم سابقه پوسٹ میں بھی بھت لکھ چکے ھیں اور اس بزرگ کی میدان تصوف میں بھت انوکھے کارنامے  موجود ھیں ساتھ صوفیه میں ایک اعلی درجه بھی رکھتے ھیں .
یه عقیده حلول کے قائل تھے کھتے تھے جس نے خدا کو پانا ھو مجھے دیکھ لے .

وه یه دعوی بھی کرتے تھے که میرا جھنڈا پاک نبی ص کے جھنڈۓ سے زیاده بلند ھے .

فوائد فریدیه ص:73.

معرکه حق و باطل ص:784.

فضیل بن عیاض ایک مشھور صوفی بزرگ ھو گزرۓ ھیں انکی کرامات کے بھت واقعات تاریخ میں درج ھیں.

وه کھتے تھے که میں عرش کرسی,لوح اور قلم ھوں.
میں ھی جبرائیل و میکائیل اسرافیل و عزرائیل ھوں میں ھی موسی و محمد ھوں.
دیکھیۓ :
معرکه حق و باطل
 از حافظ محمد خواجه ص:784.
مکتبه قدوسیه اردو بازار لاھور.

بایذید بسطامی فرماتے ھیں:

اگر تجھ کو صفات آدم ,قدس جبرائیل, خلعت ابراھیم, شوق موسی, پاکیزگی عیسی اور جب محمد ص سب کچھ عطا ھو جاۓ جب بھی خوش نه ھونا کیونکه یه سب حجابات ھیں .

دیکھیۓ تزکره اولیاء ص:92.
معرکه حق وباطل ص:786.

درج بالا صوفیه کے کیۓ گۓ دعوی کو دیکھیۓ پھر قرآن پاک کی سوره یسین کی آیت: 18.کا ترجمه پڑھیۓ.

جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ,کیا وه ان جیسوں کے پیدا کرنے پر قادر نھیں ,
بے شک قادر ھے اور وھی تو پیدا کرنے والا بڑۓ علم والا ھے.
نیز فرمایا سوره زمر ع:65.
ترجمه:اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبه تیرا عمل ضائع ھو جاۓ گا اور بالایعقین تو زیاں کاروں میں سے ھو جاۓ گا.

جو توحید کی صفات و زات میں خود کو شامل کرۓ وه مشرک ھے.

اب قرآن میں واضح ھے که آپ ص الله کے آخری نبی ھیں آپکے بعد کوئی نبی نھیں اب عرض یه ھے که ان صوفیه کے معتقد و محب بتائیں ,

درج بالا صوفیه جن کا زکر ھم نے کیا انھوں نے آپنے نبی ھونے کے کلمے پڑھا کر کفر نھیں کیا  کیا.

اسی لیۓ ھم بر ملا کھتے ھیں که صوفیه جنھوں نے تعلیمات الھی و معصومین ع کے برعکس شیطانی طاقت سے روح کو بیدار کرکے توحید و نبوت کے دعوی  ھیں.

                                 (جاری ھے)

جمعہ، 24 مئی، 2019

صوفیه کی قبروں پر دعاء کی نیت سے جانے والے زنا سے بھی بد فعل سرانجام دیتے ھیں.(شاه ولی الله)

مذھب اھلسنت کے چاروں امام اور مذھب حقه اثناۓ عشریه کا اتفاق ھے که قبر نبوی ص اور آئمه معصومین علیھم اسلام کی زیارت سب سے بھتر کاموں میں سے ھے
اور اسکی بھت فضیلت وارد ھوئی ھے.

                   قسط نمبر :12

عرض ھے که  قبر نبوی ص اور آئمه معصومین علیھم اسلام کی زیارت کی فضیلت بھت اور آپنی جگه ھے .

پر گفتگو زیارت کے بارۓ میں نھیں(شدر حال)یعنی دور دراز سفر کرکے صوفیه کے مزاروں پر آنے والوں کے بارۓ میں ھے.

لادینی قوتیں اور اسلام دشمن عناصر خانقاه پرستوں نے اصل مقصد زیارات  قبور سے ھٹ کر یه کوشش کی ھے کہ وہ مقدس مقامات کو بدنام کرنے کے لئے وہاں خرافات و منکرات کا بازار گرم کروائیں  تاکہ مسلمانوں کے دلوں سے مقدس مقامات اور شعائر اﷲ کی تعظیم و ادب ختم کرتے ھوۓ آپنے دنیاوی فوائد کا حصول ممکن بنائیں,
یہ سلسلہ سب سے پہلے بیت المقدس سے شروع کیا گیا.
وہاں فحاشی و عریانی کے اڈے قائم کئے گئے‘ شرابیں فروخت کی جانے لگیں اور دنیا بھر سے لوگ صرف عیاشی کرنے کے لئے بیت المقدس آتے تھے.
یه خرافت بھی لفظی اسلام کا نعره لگانے والے صوفیه پرست نے آپنے اندر بھی لے لی کثیر تعداد عرس پر آنے والوں کی یه سوچ رکھتی ھے که وھاں نفس کی خواھش کو عملی جامه پهنانے کیلۓ کسی بزرگ کے مزار پر عرس کی طرف سفر کیا جاۓ جھاں سب کچھ ایک چھت کے نیچے ملے گا.
شراب,شباب,کباب,سنیماء,استاد الله بخش کا تھیٹر,لکی ایرانی سرکس,مرد و زن کا مخلوط دھمال وغیره.

صوفیه کرام (بزرگوں)کی قبور کی زیارت کیلۓ دور دراز سے سفر کرنے کیلۓ جیسا که ھمارۓ زمانه میں معمول بن چکا ھے خانقاه پرست کھتے ھیں صاحب شریعت یا صاحب مذھب یا مشائخ سے نقل اور حواله کی ضرورت ھے.
 اور دور دراز کی قبروں کی زیارت پر قیاس کرنا جائز اور درست نھیں ھے.

مگر بریلوی اور دیوبندی اور غالیوں کا یه امتیاز کیۓ بغیر حنفیه کا مسلک یھی ھے که قبروں کی طرف( شدر حال ) دور دراز کا سفر جائز ھے انبیاء معصومین ع کی قبروں کی طرف بھی.

مگر مرقات شرح مشکواة شریف میں یه حدیث ھے که انبیاء و معصومین ع کے قبور کی زیارت منع نھیں ھے.

ایک اعتراض کے جواب میں یه خانقاه پرست یه جواب بھی دیتے ھیں که ٹرین (ریل گاڑی)کو پکڑنے کیلۓ اسٹیشن جانا پڑتا ھے .

دنیاوی مقاصد کیلۓ سفر کیوں کرتے ھو .....طبیب کے پاس بیمار سفر کر کے کیوں آتے ھیں.
عرض ھے که یه سفر  اسباب کے مطابق ھیں مافوق السباب نھیں ھیں ,

ان مقاصد کے حصول کیلۓ کبھی کھنڈروں یا یا مردوں کے پاس نھیں کیا.

کشمیر کا سفر کیوں کرتے ھو وھاں کی آپ وھوا صحت بخش اور تندرستی اور مفید ھو مگر اولیاء الله کے مقامات کی آب و ھوا صحتند  کیوں نھیں.

یه اس طرح کی بات ھے که دو پیسے کی گولی قبض کشا ھو سکتی ھے.
تو مولا علی ع مشکل کشاء کیوں نھیں.

میرۓ بھائیوں کشمیر خوبصورت مقام ھے وھاں پهاڑ  ھیں  جنگلات ھیں باغات ھیں,دریا ھیں وغیره وغیره .

قبروں کا کیا ھے حدیث کے مطابق یه تو صرف موت یاد دلاتی ھیں.

اور موت کو یاد کرنے کےلیۓ سفر کی ضرورت نھیں.

قبرستان ھر جگه موجود ھیں.بلکه کوشش کریں ھر روز قبروں پر جائیں اور حقیقت ملحاظه کرتے ھوۓ عبرت پکڑیں اور گناھوں سے پرھیز کرنے کی یه بھی ایک عمده کوشش ھے.

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...