Saieen loag

جمعرات، 25 جولائی، 2019

صوفیه کے مشرکانه و کفرانه نظریات.

:صوفیه اور عجیب و غریب کرامات

"قسط نمبر :12--------- تحریر : "سائیں لوگ

سراج ,کتاب اللمع فی تصوف کے
 صفحه :382,پر لکھتے ھیں که بایذید بسطامی کھا کرتے تھے که خدا نے ایک مرتبه مجھے بلند کیا اور سامنے لا کھڑا کیا اور فرمایا که میری مخلوق تجھے دیکھنا چاھتی ھے .
دوسری جگه لکھتے ھیں که بایذید بسطامی کھتے ھیں جب میں مقام وحدانیت پر پهنچا تو سب پهلے میں نے ایسے پرندۓ کی شکل اختیار کی جس کا جسم احدیت کا تھا اور پر دیموت (ھمیشگی )کے تھے.
دس برس میں اسی کیفیت میں محو پرواز  رھا.اس کے بعد ایسی ھوا میں هھنچا جو اس سے ایک لاکھ گنا زیاده طاقتور تھی.
چنانچه اس میں اڑتا رھا یھاں تک که مقام ازلیت میں پهنچا اور شجر احدیت کا مشاھده کیا.

ابو بکر شبلی صوفیه کے مشھور قطب ھو گزرۓ ھیں.یه فقه مالکیه کے پیروکار تھے اور بغداد میں دفن ھیں.
یه بھی بسطامی اور حلاج جیسی شطحات منقول ھیں جو حلول و اتحاد پر قائم ھیں.

جابان بھی ایک صوفی تھے وه کھتے ھیں شبلی مریدوں کو کھا کرتے تھے که میں وقت ھوں اور میرا وقت بھت قیمتی ھے اور وقت میں میرۓ سوا کچھ بھی نھیں.

جنید بغدادی بھی کھتے که تصوف یه ھے که حق تجھے تجھ سے موت دے دے اور پھر اس کے زریعے تجھے زندگی عطا کرۓ.

سھیل شوستری صوفی کھتے تھے که جو چالیس دن تک دنیا سے بے رغبت ھو جاۓ تو الله کی طرف سے ھاتھوں پر کرامت کا اظھار ضروری ھو جاتا ھے.

کتاب اللمع فی تصوف کے مصنف نے اولیاۓ صوفیه کی ایک ھزار عجیب و غریب حکایات و کرامات جمع کی ھیں.  
شعرانی آپنی کتاب طبقات میں ابو العباس احمد نقاب پوش صوفیه کے کتب ھیں انکی ھر پشین گوئی پوری ھوا کرتی تھی.

شعرانی نے ایک اور صوفی ابو عبدالله قرشی کے بارۓ لکھتے ھیں که وه حضرت خضر سے ملا کرتے تھے.
ابو عبدالله قریشی کے دوست نے بیوی سے کھا آج کیا کھاؤ گی تمھاری خواھش پوری ھو گی بیوی نے کھا بیٹی سے پوچھتی ھوں بیٹی نے جواب دیا اگر خواھش پوری کرنی ھے تو میری شادی ابو عبدالله قرشی سے کردو جو نابینا اور جذام کا مریض تھا کوئی بھی عورت اس سے شادی نھیں کرنا چاھتی تھی مگر اس لڑکی کی شادی کر دی گئی.
جب تمام عورتیں چلی گئیں میاں بیوی ره گۓ تو جب قرشی باتھ روم میں گیا واپس آیا تو بھت حسین و جمیل بے ریش نوجوان شکل کے تھے.

 دلھن نے جوان کو دیکھا تو منه چھپا لیا عبدالله قرشی نے کھا منه نه چھپاؤ میں تمھارا خاوند ھوں.جب قسم کھا کر  یعقین دلوایا .
تو دلھن کو کھا که گھر میں میں اسی شکل میں رھوں گا اور باھر نابینا شکل میں.
بشرط لوگوں کو نه بتانا.
تو بیوی نے کھا نھیں مجھے تم نابینا,جزام,برص کی شکل میں ملو جیسے دوسرۓ لوگوں سے ملتے ھو.

ایک اور صوفی احمد طابرانی سر خسی سے کسی نے کھا که کوئی کرامت دکھاؤ.
کھتے ھیں ایک دفعه مجھے استنجا کیلۓ ڈھیلے کی ضرورت پڑ گئی تو ڈھیلا نظر نه آیا میں نے مٹھی میں ھوا کو پکڑ لیا اور استنجا کرکے پھینک دیا تو وه موتی بن گۓ.

ابوالحس بصری کھتے ھیں که ابادان میں ایک سیاه فام رھتا تھا وه انتھائی مفلس تھا میں کچھ دینے کیلۓ اس کے گھر گیا تو میرۓ اراده کو بھانپ کر زمین کی طرف اشاره کیا تو سب سونا چمکتا دکھائی دیا.

ابو سلمان الخواص صوفی کھتا ھے مین ایک مرتبه گدھے پر سوار ھو کر کھیں جا رھا تھا گدھے کو مکھیاں تنگ کر رھیں تھیں میں اسے مارنا چا رھا تھا که گدھے نے مجھے دیکھ کر کھا جتنا مرضی مار لے یه ڈنڈے تیرۓ سر پر بھی لگیں گے.

زرا ابن سبعین صوفی کھا کرتے تھے که پاک نبی ص نے لانبی بعدی کھه کر وسیع چیز کو محدود کر دیا ھے.
ابن کثیر کھتے ھیں ابن سبعین غار حرا میں جا کر اعتکاف کرتے تھے که شاید کھیں ان پر وحی آ جاۓ اور نبی بن کر باھر آ جاۓ.

زوالنون بھی صوفیه کے ولی تھے وه کھا کرتے تھے که الله نے صوفیه کیلۓ ساری کائینات کو مسخر کر دیا ھے.
زولنون کھتے ھیں انھوں نے مگر مچھ کے پیٹ سے ایک بچه نکلوایا تھا.

ابراھیم بن ادھم کھتے ھیں که امام جعفر صادق ع درندوں کو لوگوں کیلۓ راستے سے ھٹا دیتے تھے.

معروف کرخی میلوں کا فاصله چند منٹوں میں کر لتے تھے.

مختصر یه که صوفیه کی داستان بھت طویل ھے اگر سب لکھنے پر آؤں تو پھر سینکڑوں پوسٹ لگانا پڑیں گی.
صوفیه نے آپنے اولیاء کیلۓ ایسے ایسے معجزات و کرامات بیان کیں ھیں که ایسے معجزات انبیاء ع اور اھلبیت ع نے بھی صادر نھیں فرماۓ.

الغرض صوفیه نے واردات کے زریعے خورشید اسلام کو گھنا دیا اور اسلام جو که حقائق مبنی دین ھے .پر اسے صوفیه نے بازیچه اطفال بنا دیا.
جو تصوف کو  شیعه سے جوڑنا چاھتے ھیں وه سچ بیان نھیں کرتے تصوف دوسری صدی ھجری کے نصف اول میں شروع ھوا اور اھلسنت ھی کی صفوں سے نمودار ھوا تھا.
پھر آھسته آھسته اس میں الحاد,شعبده بازی,اور اسلام کے بنیادی عقائد سے انحراف شامل ھو گیا.

                        (جاری ھے)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...