Saieen loag

جمعہ، 8 مارچ، 2019

فتنه جمن شاھی

فتنه جمن شاھی کے عقائد مذھب حقه اثناۓ عشریه کی تعلیمات کے خلاف ھیں لھذا ان کو شیعه نه سمجھا جاۓ:

"تحریر و تحقیق:"سائیں لوگ                              

امام زمانه ع نیا قرآن و شریعت لائیں گے,
موجوده قرآن و شریعت منسوخ کر دیں گے.
اور ھمارۓ آستانے پر موجود لڑکیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کریں گے.

فتنه جمن شاھی کے,
           باطل عقائد کی وضاحت:

ضلع لیه کے علاقه جمن شاه میں سید طالب شاه کے دو بیٹے تھے, سید جعفر الزمان نقوی اور دوسرا ببل شاه,

 سید جعفر الزمان نقوی البخاری  نے مذھب شیعه کے عقائد میں دوسرۓ اخباری غالی گروه کی طرح ردو بدل کی.

 اور آپنی زھنی اختراع پر بدعات و فاسد عقائد کا اضافه اور آپنے مریدوں میں خوب پرچار کیا.

 چونکه یه سید اور پیری مریدی اور تصوف کے قائل تھے,
 اور جنوبی پنجاب کے پسمانده علاقه سے تعلق تھا,

 جھاں تعلیم و تحقیق کا بھت فقدان ھے لھذا مقامی غریب اور ساده ان پڑھ لوگوں میں سید جعفر الزمان النقوی کو آپنے باطل نظریات پھیلانے کا خوب موقع ملا.
اور شاعری کے ساتھ مختلف موضوعات پر کتب بھی لکھیں.

جن میں مجالس المنتظرین علی روضة المظلومین,
تحریم السادات علی غیر سادات,
قلندر نامه,
نھج المعرفت فی اسماء الحجة,
طریق المنتظرین فرائض المومینین,
 کے نام سے نمایاں ھیں. 

لوگوں پر آپنی علمی,شاعری اور مجالس کے زریعے ڈھاک بٹھائی,

جس سے آۓ دن مریدوں کی تعداد میں اضافه ھوتا چلا گیا.

یه تصوف کے قائل تھے اور صوفیه کی طرح چالاکی کرتے ھوۓ شیطانی طاقت(جسے الھی طاقت تصور کیا جاتا ھے),

 سے  الٹی سیدھی جعلی کرامات سے لوگوں میں آپنی حرمت اور  اثر و رسوخ سے گرویده کیا.

 اور دعوی کیا که ان کا رابطه امام زمانه ع سے ھے,
 اور ھر جمعرات امام زمانه ع سے انکی ملاقات اور ھدایات لی جاتی ھیں.

 بلکه مریدوں یا مجالس میں خطاب   کے دوران امام حسین ع سے ملاقات کے جھوٹے دعوے بھی کیۓ,

 تاکه لوگوں کے ایمان و عقیده کو مذید پخته کیا جاۓ.

انھوں نے عزاداری کی رسموں میں بھی آلات موسیقی  توتی(شھنائی)ڈھول اور بینڈ باجوں کو بھی متعارف کروایا.

 شھادت امام حسین ع اور اصحاب حسین ع کے غم,دکھ و کرب کو آلات موسیقی کے زریعے خوشی کے رحجان میں بدل دیا.

ماتم اور زنجیر زنی کو ڈھول اور توتی کی سریلی آواز کے زریعے آپنے أستانے پر لوگوں کو کھینچنے  اور ریاکاری کا ایک نیا حربه ڈھونڈ نکالا.

سید جعفر الزمان نقوی البخاری نے جمن شاه میں نقشه کربلا پر زیارات بنوائیں,

 تاکه کربلا کی بجاۓ یھاں روضه امام حسین ع کی زیارت کا شرف حاصل کیا جا سکے.

اس طرح کی زیارات جھان پور (جلال پور پیر والا) بابا صدا حسین لاھور میں بھی موجود ھیں.
 اور اب زاکر ریاض شاه رتو وال والا بھی بنوا رھا ھے.

جیسے اھلسنت برادران نے کان پور انڈیا اور پاکستان میں شھباز قلندر اور  کچھ دیگر مقامات پر کعبه و روضه رسول ص بنایا ھوا ھے اور یھاں حج کے موسم میں حج بھی کیا جاتا ھے.

جمن شاھی کے استانه پر چاندی کی کرسی بھی رکھی ھے تاکه جب امام زمانه تشریف لائیں تو اس کرسی پر بیٹھیں.

جمن شاھی عقیده میں ھر مرید آپنی ایک لڑکی آستانے پر ضرور چھوڑ جاتا ھے,
جو ساری زندگی اس انتظار میں رھتی ھے که جب امام زمانه آئیں گے ان تمام لڑکیوں میں سے جس سے چاھیں شادی کریں گے.

جمن شاھی دوسرۓ مسلمان کا ھاتھ لگی چیز نھیں کھاتے.

ان کا عقیده ھے الله تعالی نے کائینات بنا کر چوده معصومین ع کے حوالے کر دی ھے,
 اب رزق,موت,زندگی,شفاء الله تعالی نھیں بلکه چھارده معصومین ع دیتے ھیں.

جمن شاھی جو آپنے کو شیعه کھلواتے ھیں یه لوگ مسجد کو جوتے مارتے ھیں که اسی مسجد کی وجه سے مولا علی ع شھید ھوۓ.

جمعه نماز نھیں پڑھتے .

جمن شاھی عقیده کی عورتیں ماتم بلیڈ سے کرتی ھیں.

جمن شاھی کھتے ھیں امام زمانه ھمارۓ ھر پیروکار کے رابطے میں ھیں.

امام مھدی ع کے بعد اور باره امام آئیں گے اور یه قیامت تک تسلسل رھے گا سب کے نام مھدی ھوں گے.

یه لوگ قادیانیوں کی طرح خاتم الانبیاء نبی جیسا عقیده رکھتے ھیں که امام مھدی ع بھی آخری امام نھیں ان کے بعد باره امام اور آئیں گے اور یه  سلسله آئمه معصومین چلتا رھے گا.

جمن شاھی کھتے ھیں یه قرآن پرانا ھو چکا ھے,
 امام مھدی ع نیا قرآن و شریعت لے کر آئیں گے.

جمن شاھی کھتے ھیں یه لوگ گدھے ھیں جو کتابیں اٹھا کر پھر رھے ھیں معرفت صرف امام زمانه ع دے سکتے ھیں کتابیں نھیں.

جمن شاھی والے اصولی و اخباری,غالی کو کافر کھتے ھیں.

یه کھتے ھیں صوفی ازم شیعت کا حصه ھے دنیا میں سب صوفی ولی اور شیعه تھے.

ان کا عقیده ھے اگر امام زمانه  سید علی خامنه ای سے ملاقات کر سکتے ھیں تو ھم سے کیوں نھیں کر سکتے.

یه لوگ بریلویوں کی طرح سگ علی ع اور سگ قلندر کھلواتے ھیں.
بریلوی بھی سگ در رسول ص اور گوھر شاھی کا کتا کھلوانا پسند کرتے ھیں.

جبکه الله پاک نے قرآن میں فرمایا:

یقینآ ھم نے بنی آدم کو عزت عطا کی اور خشکی اور تری میں ان کو سواری دی.
 اور ھم نے ان کو پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور انھیں بھت سی مخلوقات پر فضیلت و برتری عنایت کی.
(بنی اسرائیل70)

یاد رھے جمن شاھی جعفر الزمان النقوی البخاری کے عقائد باطله کی مشھور غالی گروه کے سر کرده خطیب غضنفر تونسوی,ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی اور شوکت رضا شوکت بھی توثیق کر چکے ھیں.

لھذا برادران اسلام ھم نے حقائق پر چند چیده چیده جمن شاھی گروه کے  عقاید باطله پر معلومات آپ تک پهنچائیں .
اب آپ فیصله کریں که اس طرح کے گمراه لوگ مذھب حقه و اھلبیت ع کیلۓ کتنی بدنامی و رسوائی کا سبب ھیں.

فتنه جمن شاھی کے فاسد,باطل عقائد قرآن و اھلبیت ع کی تعلیمات کے منافی ھیں.
لھذا یه لوگ مذھب حقه شیعه کا حصه نھیں ھم واضح ان سے بیزاری کا اعلان کرتے ھیں.

1 تبصرہ:

  1. یہ تمام جو آپ نے لکھا ہے اس میں ذرا سی بھی سچائی نہیں نا آپ نے انکی کتابیں پڑھی ہیں نہ آپ وہاں پے گئے ہیں اور خود تحقیق کی ہے ۔یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں جو محض پراپیگنڈے کے طور پر لکھی گئی ہیں ان میں ذرا سی بھی سچائی نہیں سائیں جعفر زمان کی بکس اور مجالس پڑھنے کے بعد آپ کو پتہ چلے گا کہ وہ کتنے دانشمند کتنے ذہین اور کتنے آعلیٰ قسم کے مفکر ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...