Saieen loag

پیر، 4 مارچ، 2019

ترک واجبات کفر ھے.

 ترک واجبات کفر ھے.


معصومین علیه اسلام کی روایات میں بیان ھوا ھے که واجبات الھی میں سے کسی بھی واجب کا چھو ڑنا گناه کبیره ھے.

جیسا که قرآن مجید میں ھے 
ترجمه :
جو لوگ خدا اور اس کے رسول ص کے فرمان کی مخالفت کرتے ھیں انھیں ڈرنا چاھیۓ که کھیں فتنه یا درد ناک عزاب کی لپیٹ میں نه آ جائیں.
(سوره نور ع:63)

وسائل الشیعه میں جناب مفضل سے منقول ھے که امام جعفر صادق ع نے فرمایا:

جو شخص خدا کا کوئی فرض ترک کرۓ یا گناه کبیره میں سے کسی گناه کا ارتکاب کرۓ تو الله اس کی طرف نگاه کرم نھیں کرۓ گا اور نه ھی اسے پاک کرۓ گا.

مفضل نے عرض کیا تو خدا اس کی طرف نگاه کرم نھیں کرۓ گا.
امام نے فرمایا:
ھاں اس نے الله کے ساتھ شرک کیا
امام نے فرمایا ھاں الله نے اسے ایک حکم دیا اور شیطان نے بھی اسے ایک حکم دیا اس نے الله کے فرمان کو چھوڑ دیا اور شیطان کے حکم پر عمل کیا ایسا شخص شیطان کے ساتھ دوزخ کے پست ترین درجے میں ھو گا.

نھی عن المنکر :

کے ترک کے متعلق رسول خدا ص نے فرمایا :

ان الله عزوجل لیبغض المومن الضعیف الزی لا دین له.

الله کو وه کمزور مومن ناپسند ھے جس میں دین نھیں ھے.
صحابه نے پوچھا یا رسول الله دین نه رکھنے والا کمزور مومن کون ھے .
آپ نے فرمایا اس سے مراد وه شخص ھے جو برائیوں سے منع نھیں کرتا.
(کافی جلد 5,ص:59)

وسائل الشیعه میں ھے که امام محمد باقر ع نے فرمایا:
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ھے.
نماز ,زکواة,حج,رمضان کے روزے اور ھم اھلبیت ع کی ولایت.
ایک اور روایت میں ھے که ولایت باقی تمام فرائض سے افضل ھے بلکه باقی فرائض کی کنجی ھے .
اس میں کوئی رعایت نھیں اس کا چھوڑنا اور نماز,روزه,حج,زکواة,کی فرضیت کا بھی 
چھوڑنا کفر ھے.

(وسائل الشیعه ج1,ص,23)
"از قلم :"سائیں لوگ"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...