Saieen loag

پیر، 4 مارچ، 2019

غالیوں کے باطل عقائد کی تائید حرام ھے.

گمراھوں,ظالموں اور گمراه کرنے والوں کی تائید کرنا حرام ھے :

الله پاک نے ھر انسان کو عقل دی انبیاء ع بھیجے ھدایت کیلۓ کتابیں(قرآن) بھیجیں اس کی تشریح کیلۓ اھلبیت ع کو بھیجا.

تاکه اصلاح کے ساتھ ساتھ  شرک اور گمراھی سے الله کی مخلوق کو  بچایا جاۓ.

اب جو بھی ان سے ھٹ کر گمراھی کا راسته آپناۓ تو اس کیلۓ بروز محشر کوئی جواز نھیں که یه کهے که مجھے خبر نه دی گئی.

اسلام کی تعلیم یه ھے که جو کسی گمراه کی گمراھی میں تائید کرۓ اس کا ساتھ دے اور اسکی گمراھی کی اشاعت میں معاون بننے کا متمنی ھو تو وه بھی ظالم ھے .

ھر مسلمان پر لازم ھے که اس سے کناره کشی اختیار کرۓ اور آپنے عقیده کی قرآن و معصومین ع کی روشنی میں تعمیر اور حفاظت کرۓ.

الله پاک نے قرآن مجید میں گمراه اور اھل ستمگروں کے پیروکاروں کو چند اصناف میں تقسیم کیا ھے.

1---:شیطان اور اس کے پیروکار.

2----:مدعیان باطل اور اس کے پیروکار.

3---:مکتب اھلبیت ع سے منحرف افراد اور ان کے پیروکار.

4---:نفس اماره کی پیروی کرنے والے.

5---:طاغوت(ظالم حکمران) اور ان کے پیروکار.

یه بھی ممکن ھے که کسی شخص کے ایک عمل میں مذکوره تمام عوامل موجود ھوں .

قرآن میں ھے ھر نبی ع کے دور میں ایسے  گروه موجود تھے جو باطل دعوت دیتے تھے یه اصول گزشته انبیاء تک نھیں بلکه رسول الله ص کے دور میں بھی گمراه کن گروه موجود تھے اور مسلسل ھیں.

پر الله پاک نے جھاں باطل گروه جو گمراھی کی دعوت دیتے ھیں وھاں ایک گروه ایسا رکھا جو حق بات کی دعوت دیتا آیا ھے.

اس قرآن کی آیت میں پوری اس گروه کی وضاحت دی گئی ھے. سوره الانعام آیت 113/115.

الله پاک نے واضح کیا که وه انبیاء اور آئمه معصومین ع کے  دشمنوں کی پیروی ناں کریں.
نه ھی انکی باتیں سنیں نه عمل کریں ورنه وه منحرف اور اھل شک قرار پائیں گے.

مذید آپ ان گمراه لوگوں کے متعلق درج زیل سورتوں سے وضاحت لے سکتے ھیں.

سوره آل عمران :آیت 44.
سوره فرقان :آیت 27/29
سوره فرقان :آیت 30/31

گمراھی سے بچیں اور سنی سنائی باتوں پر نھیں بلکه خود دین میں تحقیق کریں اھل حق علماء سے رجوع کریں وگرنه گمراه ھو جائیں گے.

 اور پاک نبی ص کی اس حدیث پر عمل کریں که قرآن و اھلبیت سے جڑۓ رھیں تاکه گمراھی کا اندیشه نه رھے.
 ھاں اگر کسی ایک کو بھی چھوڑ دیا گمراه ھو جاؤ گے

"
از قلم :"سائیں لوگ"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...