Saieen loag

جمعرات، 7 مارچ، 2019

غالی زاکر و خطیب اھلبیت ع کی حرمت و غربت بیچنے والی قوم.

تاجرآن خون حسین ع,
اھلبیت ع کی حرمت و غربت کو فروحت کرنے والے بدبخت:

                   " تحریر :"سائیں لوگ                                

ویسے تو دنیاوی مفاد کی خاطر آپنے سیاسی و مذھبی لیڈران سے دغا کرنے والے افراد ھر مذھب و گروه میں ھر وقت موجود رھے ھیں مگر ھماری نظر اس وقت ان لوگوں پر ھے جو نام نھاد محبان اھلبیت ع کا بڑۓ زور شور سے دعوی کرتے ھیں.

پاک نبی ص کے ساتھ بھی ایسے لوگ کثیر تعداد میں تھے جو ظاھرا تو محبت کا دم بھرتے تھے ,
مگر باطنی طور پر ساتھ نه تھے بلکه اکثر کفار و مشرکین سے زیاده ربط و مفاد عزیز رکھتے تھے.

ان سب واقعات کا زکر قرآن مجید میں بارھا موجود ھے.

یھی سب کچھ مولا علی ع کے ساتھ ھوا اکثریت نے آپ سے باطنی و ظاھری  اختلاف رکھا,
حالنکه آپکی حقانیت ,صداقت و معصومیت اظھر من الشمس تھی.کئ مرتبه نام نھاد محبان نے کھلا دھوکه و بدعھدی کی.

ایک ایسی ھی جماعت امام حسن ع کے شیعه کی بھی تھی انھوں نے بھی عھد شکنی اور بے وفائی کی,

 تاریخ کھلم کھلا گواه ھے  متلاشیان حق رجوع فرمائیں .

یه سب لوگ آپکو امام برحق اور پیشوا بھی مانتے تھے اور ساتھ بدعھدی بھی کر رھے تھے.
ان میں وه نام نھاد دعویداران محبت بھی تھے جو آپ سے بغاوت کرتے ھوۓ آپکے بستر کی چادریں اور جاۓ نماز بھی لے اڑۓ اور معاویه کی گود میں جا بیٹھے.

یه لوگ اس وقت بھی شیعیوں کے لیڈر بنے ھوۓ تھے آج بھی شیعوں کے لیڈر اور ھیرو ھیں.

یه لوگ امام حسن ع کو رسیوں سے اسیر کرکے شامیوں کے ھاتھوں فروخت کرنے کا منصوبه  رکھتے تھے. 

ان کے اس عزم سے باخبر ھونے پر امام حسن ع نے ایک خطبه فرمایا,

 جسے مرحوم طبرسی رح نے الاحتجاج میں نقل کیا ھے که امام حسن ع نے فرمایا که  ایک منصوبه میرۓ خلاف ھمارۓ ساتھی اور ایک معاویه  نے بنایا ھے,

وه منصوبه یه تھا که ھر حال میں مجبور کرکے امام حسن ع سے اقتدار لیا جاۓ اور ایسا ھوا بھی.

اسی طرح امام حسین ع کے ساتھ بھی ھوا بھت بڑۓ بڑۓ نام وقت مصیبت پر دغا دے گۓ ھزاروں میں صرف 72/اجسام پاکیزه وقت مصیبت کام آۓ.

 باقی سب مفاد و لالچ میں بدعھدی کرتے گۓ.

انھیں لوگوں کی طرح آج کے وه غالی شیعه ھیں جو فضائل و مصائب اھلبیت ع کے زریعے مکمل غیر متعھد اور بے وفائی کرتے ھوۓ ,

دنیا کی خاطر زکر فضائل و مصائب کو بیچ رھے ھیں.

اور محراب و منبر حسین ع کو روزگار کا زریعه بنا کر بڑی بے دردی سے مذھب و ملت کو اھلبیت ع کے نام پر لوٹ رھے ھیں.

یه نام نھاد محبان اھلبیت ع کردار و گفتار سے یکسر سیرت معصومین ع کے متصادم محو سفر ھیں.

ان کے ظاھر اور باطن میں کھلا تضاد ھے لھذا صادق محبان اھلبیت ع کو سامنے آنا چاھیۓ ,
اور ان لوگوں کو بے نقاب کرتے ھوۓ آھنی چٹان ثابت ھوں اور انکا تدارک کریں.

 مذھب حقه کو اصل خطره بیرونی بے نقاب دشمن سے نھیں بلکه اندرونی منافق دشمن سے ھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...