Saieen loag

بدھ، 13 مارچ، 2019

مولا علی ع کی امام حسن ع کو نصیحت.

شرک سے دور اور مدد صرف الله تعالی
 سے,
حضرت علی ع کی امام حسن ع کو نصیحت:   مکتوب نمبر:31

حضرت علی ع نے امام حسن ع کو میدان صفین سے مختلف نصیحتوں و ھدایات پر خط لکھا,

 جسمیں امام حسن ع کو آپنی مشکلات و مصائب کے متعلق آگاھی اور حالات پر صبر و تحمل اور عورتوں کے متعلق انتباه , دنیا و لذات سے بیزاری, امر بالمعروف ,مختصر زندگی کو یاد خدا اور سیرت رسول الله ص پر بسر,

 اور رزق حلال , اور عاجزی پر زندگی بسر کرنے پر نصیحت و زور دیا.

یه خط بیس 20/صفحات پر ھے اور مکمل طور پر پند و نصائح پر ھے.

جھاں بھت ساری نصحیتیں کی وھاں صرف,

 الله سے مدد مانگنے اور شرک سے بھی دور رھنے کی نصیحت کی.

مولا علی ع نے فرمایا:

 آۓ میری جان پدر میری باتوں پر غور و فکر کرنے سے پهلے آپنے خدا سے کھل کر مدد مانگو,

 اور آپنی توفیقات بارۓ صرف الله کی ھی طرف رجوع کرو اور ایسے ھر دھبه سے دامن چھڑا لو جو تمھیں شبھه (کی کیچڑ) میں ڈال دے.
یا تمھیں گمراھی کے حوالے کر دے.

صفحه /729,پر فرمایا :

آۓ نور نظر,

 غور کرو که اگر تمھارۓ پروردگار کا کوئی شریک ھوتا تو اس کے پیغمبر بھی تمھارۓ پاس آتے,

 اور اس کے ملک کے و سلطنت کے آثار بھی تمھیں دکھائی دیتے ایسا نھیں ھے بلکه بلا شرکت غیرۓ ایک ھی خدا ھے,
  1.  جیسا که اس نے آپنا وصف خود بیان فرمایا,اس کے اقتدار میں اس کا مد مقابل کوئی نھیں ھو سکتا.وھی ھی اول ھے اسے کبھی زوال نھیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...