Saieen loag

جمعرات، 21 فروری، 2019

تکفیر المسلیمین قسط نمبر:6

"تکفیر المسلیمین"
                      توجه طلب مسله.                          

آخری قسط نمبر :6.      تحریر:"سائیں لوگ"

تکفیر المسلیمین کی وجه سے آج مسلمان مختلف گروه میں بٹ کر
زلیل و رسوائی کی آخری منزل پر ھیں.

چند کم علم لوگ جنھوں نے اسلام اور پاک نبی ص کی اصل تعلیم بھلاتے ھوۓ آپنے مفادات کو ترجیح دی.وھی بدبخت اس دھنده میں ملوث ھیں.

ھم گزشته پانچ اقساط میں بڑی وضاحت سے ثابت کرچکے که تکفیر المسلیمین اتنا بڑا گناه ھے جیسے ایک مسلما. کے قتل سے بھی زیاده.
حضرت امام رازی نے تفسیر الکبیر جز 1,ص176,میں تحریر کیا ھے که تاویل کرنے والا والے کو کافر نھیں کهه سکتے,حضرت امام شوکانی ارشاد الفحول ص 67,میں لکھتے ھیں که علماء کا اجماع ھے که کوئی شخص کسی نص کے عام معنوں کا منکر ھے اور وه اسکی آپنے طور پر تاویل کرتا ھے تو اسے کافر تو درکنار فاسق بھی نھیں قرار دے سکتے .

حضرت اما. شافعی آپنی کتاب بحواله شواھد الحق للشیخ یوسف بن اسماعیل النبھانی ص 125, میں ارشاد ھے که میں کسی ایسے شخص کو بھی کافر نھیں کهتا جو آپنی نافھمی کی وجه سےخلاف ظاھر تاویل کرتا ھے .

حضرت امام عبدالوھاب شوانی آپنی کتاب الیواقیتو الجواھر جلد,2,قاری ملا علی آپنی کتاب فقه اکبر 193,میں بھی یهی فرمایا ھے که تاویل والے کو کافر نھیں کها جا سکتا.
اس قدر واضح شواھد کی موجودگی کے باوجود اگر پاکستان میں چند بنیاد پرست افراد کو زرا زرا سی بات پر تکفیرالمسلیمین کی اجازت نے ملک کو جھنم بنا دیا ھے.
اور اس دھشتگردی کی وجه سے 95000,سے زائد مسلمان قتل ھوچکے.

ھم صرف ایک مسلمان ھیں ایک قوم ھیں ایک جسم کی مانند ھیں جیسے تمام انبیاء ع نے فر مایا جیسے اھلبیت ع نے اور اصحابه کرام رض نے فرمایا.
اب بھی وقت ھے آپ حضرات اختلاف اور فرقه بندی سے آپنا دامن بچا لیں ھم میں چند کم علم جاھل لوگ شامل ھوچکے ھیں جو حق بات کو دباۓ ھوۓ ھیں.
 اور وه لوگ زاتی وقار ناموری کیلۓ قرآن کے نام پر ملت کے اتحاد کو پاره پاره کر رھے ھیں چنانچه اس روش کا سختی سے سدباب کیا جاۓ اور تکفیر المسلیمین کو قابل جرم سزا قراردیا جاۓ جو بھی اس کا مرتکب ھو پاکستان کے قانون کے تحت سزا دی جاۓ شکریه.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...