Saieen loag

پیر، 25 فروری، 2019

غالی شیعه کا ھتھیار تفسیر بالراۓ

غالیوں کا سب سے بڑا ھتیار تفسیر بالراۓ.

" تحریر :"سائیں لوگ.                      


پر معصومین ع کا فرمان ھے آیات و روایات محکم کے ھوتے ھوۓ متشابه آیات و روایات کی پیروی گمراھی ھے.
(عیون اخبار الرضا)

تفسیر بالراۓ سے مراد یه ھے که کوئی شخص قرآن کریم کی مجمل اور متشابه آیات جن کی تاویل خدا پاک,رسول الله, اور اھلبیت طاھرین ھی بھتر جانتے ھیں.

ان آیات کی آپنے ناقص عقل کے مطابق تشریح کرۓ اور اسے آیت قرآن کی حقیقی معنی قرار دے.

یه عمل حرام ھے گناه کبیره میں سے ھے.

الله تعالی نے فرمایا:

مقصد آیت یه ھے که جن لوگوں کے دلوں میں کجی ھے اور حق سے انحراف اور باطل کی طرف میلان پایا جاتا ھے اور وه آیات کی تاویل اور ان کے حقیقی معانی کو خدا اور راسخون فی العلم " میں سر فھرست ھیں.
سوره آل عمران آیت 7.

آئمه ھدی ع سے تفسیر بالراۓ کی شدید مذمت منقول ھے اور اس عمل کی بیسوں روایات موجود ھیں ھم یھاں بطور نمونه بدعت اور تفسیر بالراۓ کی مذمت کیلۓ وارد ھونے والی چند احادیث نقل کرتے ھیں.
رسول الله ص کی حدیث ھے
وه مجھ پر ایمان نھیں لایا جس نے آپنی راۓ پر میرۓ قران کی تفسیر کی.

اور میری معرفت حاصل نھیں کی اور قیاس کو داخل کیا.
بحار الانوار جلد2ص297.

رسول الله نے قیاس اور آپنی ناقص راۓ کو دین میں داحل کرنے سے منع کیا ھے.

کیونکه اس سے حلال کو حرام اور حرام کو حلا ل کیا جاتا ھے.

وه خود بھی گمراه ھوۓ اور دوسروں کو بھی گمراه کیا.
بحارالانوار جلد 2ص308.

امام محمد باقر ع نے فرمایا ترجمه:ھر بدعت گمراهی ھے اور ھر گمراھی کا راسته دوزخ کی طرف جاتا ھے.
کافی جلد1ص54,
بحار الانوار جلد 2,ص,303/308.

اھل غلو کی عمارت ھے ھی متشابه آیات و روایات پر جنھیں وه آپنی مرضی سے تشریح کرکے لوگوں کے عقائد و ایمان میں بگاڑ پیدا کرتے ھیں.
اس عمل سے وه اسلام و شیعت کو بدنام کر رھے ھیں اور ایسا فتنه جنم لے چکا ھے که فریقین ایک دوسرۓ کی جان کے بھی دشمن بن چکے ھیں.

ھر فرقه و گروه آپنے مطلب کے معنی لے کر ایک دوسرۓ کو کافر اور واجب القتل قرار دے رھا ھے.

الله پاک ھمیں ایسے بد عمل سے محفوظ رکھے.آمین.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...