Saieen loag

منگل، 23 اپریل، 2019

زنجیر زنی قسط نمبر :8

زنجیر زنی حرام ھے تو پھر کربلا معلی میں کیوں ھوتی ھے:

قسط نمبر :8
                    تحریر : "سائیں لوگ"

زنجیر زنی کے قائل احباب اسے عزاداری میں  واجب  سمجھ کر سر انجام دیتے ھیں,

اور ایک کمزور جواز پیش کرتے ھیں که جب ایران و اعراق میں حتی که کربلا معلی روضه امام حسین ع پر بھی جب  زنجیر و تلوار کا ماتم ھوتا ھے.

تو ھم کیوں نه کریں اور تم کون ھوتے ھو منع کرنے والے 

اگر ناجائز ھوتا تو سب سے پهلے کربلا میں علماء پابندی لگتی.

کچھ نادان لوگ آقاۓ سیستانی کی خاموشی کو بھی جواز بناتے ھیں.

حالنکه آقائے سیستانی نے خاموشی اختیار نھیں کی بلکه انھوں نے ایسے اعمال انجام دینے سے قطعی طور پر پرھیز کرنے کو کھا ھے.

 اور اگر خاموشی بھی اختیار کی ھو تو کس نے کھا کہ خاموشی کا مطلب جواز ھے,
 ایسے میں شرعی حکم یه ھے کہ اگر کسی مسئلے میں مقلد کے مجتھد نے فتویٰ نہ دیا ھو ,

تو اسے چاھیے که وہ دوسرے مجتھد کی طرف رجوع کرے جس نے اس مسلئے میں صریحا فتویٰ دیا ھو.

آقائے وحید خراسانی یه بات کھاں کی ھے اس کا ایڈرس چاھیے,

 اور اگر کھی بھی ھو تو آپ مجھے بتائیے کہ اس وقت پوری دنیا میں شیعت کا تشخص اور پھچان کون ہیں؟ 

رہبر معظم یا آقائے وحید، رھبر کی بات پوری دنیا میں اثر رکھتی ھے یا آقائے وحید کی؟

 کربلا اور شام کے روضوں پر خون کا ماتم ھونا اس بات کی دلیل نھیں ھے که وہ جائز ھے.

 خانہ کعبه کی دیوار پکڑ کر اگر کوئی کسی کی غیبت کرتا ھے یا کسی پر بھتان باندھتا ھے تو کیا یه,

 عمل چونکه خانہ کعبه کے پاس ھوا ھے لھذا جائز ھے؟.

مکه معظمه حرم کے قریب کچھ عرصه قبل کتوں کا گوشت فروخت ھوتا رھا کیا ھم بھی یھاں شروع کر دیں.

دوران حج یا دیگر ایام میں حرم کے اندر تاش کھیلی جاتی ھے کیا اسے ھم بھی شرعا جائز بنا دیں.

سعودی ررب یا کربلا و نجف میں حرم کے آس پاس جو گناه کیۓ جاتے ھیں کیا ھم ان  گنھان کبیره کو جواز بنا کر جائز بنا لیں.

کربلا اور شام کے روضوں پر ھم جیسے ھٹ دھرم لوگ ھی جا کر خون کا ماتم کرتے ھیں,

 ورنہ کوئی اگر اس کام کا ثواب ھوتا یه فعل مستحب ھوتا تو پھلے اس میدان میں علماء کو آگے بڑھنا چاھیے تھا.

 اور زنجیر کا ماتم کرنا چاھیے تھا کیا آج تک آپ نے کسی عالم دین یا مجتھد  کو عمامہ لگا کر زنجیر کا ماتم کرتے دیکھا ھے؟

حلال و حرام کا معیار شریعت ھے، فقہ اسلامی ھے توضیح المسائل ھے.

 ھاں اگر ائمه کی زندگی میں ان کے سامنے کسی نے یه عمل انجام دیا ھوتا اور ائمہ نے اسے دیکھ کر خاموشی اختیار کی ھوتی یه اس عمل کی جوازیت پر دلالت کرتا ھے.

 اس کے علاوہ کسی کا عمل یا کس جگہ پر اس کا انجام پانا قطعا اس کے جاھز ھونے کی دلیل نھیں ھے(جاری ھے).

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...