Saieen loag

منگل، 23 اپریل، 2019

زنجیر زنی قسط نمبر:3

زنجیز زنی پر صفوی دور میں قزلباشوں کی روایت مستند کیسے:

قسط نمبر :3
       
       تحریر و ترتیب : "سائیں لوگ"

شیعہ کے ھاں عقل چھار بنیادی منابع میں سے ھے.
جبکه دوسروں کے ھاں عقل کو کوئی اھمیت نھیں دی جاتی:

 اور ائمہ علیھم السلام نے نھایت سادہ اور سلیس الفاظ میں ھمیں دین کے اصول سمجھائے ھیں. 

اورشیعہ کے برعکس بعض دوسرے فرقوں کے ھاں عقل کو پوری چھٹی دی گئی ھے .
اور معاذ اللہ ان کے خیال میں اگر خدا جھوٹ بھی بولے تو وہ درست تصور ھوگا!!

 کیا ھمارے ھاں بھی عقل کی چھٹی کردی گئی ھے؟

 اگر ھماری عقل معطل ھے تو ھم اور فرقہ مرجئہ میں کیا فرق ھے؟

کچھ لوگ کھتے ھیں کہ قمہ زنی اور زنجیروں کا ماتم در حقیقت عزداری امام حسین علیہ السلام ھے.

 اور اس کی مخالفت درحقیقت عزاداری کی مخالفت ھے. 
اس کا جواب یہ ھے که ائمہ طاہرین کے گھروں میں بھی اور امام صادق علیہ السلام کے زمانے میں آپ (ع) کی درسگاہ میں بھی عزاداری ھوا کرتی تھی.

 کوئی یہ بتا سکتا ھے کہ وھاں مصائب اور مرثیے کے سوا دوسرے اعمال بھی انجام دئے جاتے تھے؟

 مصائب و نوحہ حوانی اور گریہ و بکاء سنت ائمہ ھے سینہ زنی کا ماتم اور جلوس اس لئے ھے کہ پیام عاشورا دنیا والوں تک پھنچایا جائے. 

ائمہ طاہرین علیہم السلام نے ان اعمال کی تائید فرمائی اور عقل بھی ان کے موافق ھے. 

مگر صفوی دور میں قزلباشوں کی جانب سے متعارف ھونے والی روایت کیونکر سنت بن سکتی ھے؟ 

مذھب تشیع کے ھر فعل اور ھر عمل کا کوئی نہ کوئی فلسفہ ھے کوئی بھی عمل بغیر حکمت کے نھیں ھے اور ھمیں وحی و نبوت اور امامت و مرجعیت کی پشت پناھی حاصل ھے.

امام حسین علیہ السلام نے عاشورا کے پر شکوہ انقلاب میں اپنی اور اپنے انصار و اعوان کی شھادت کے شاھکار کے ذریعے انسانوں کو سکھایا که انھیں ظلم اور طغیان کے خلاف خاموشی اختیار نھیں کرنی چاہئے.

ظلم و ستم، جھوٹ اور فساد سے بیزاری کا اعلان کرکے توحید، عدل اور انسانی عظمت و کرامت کے حامی رہیں. 
آپ علیہ السلام نے کربلا میں ھمارے عقائد یعنی توحید، عدل، نبوت، امامت اور معاد کی حفاظت کی.(جاری ھے)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...