Saieen loag

اتوار، 21 اپریل، 2019

مومن علماء کا احترام واجب ھے.

.مومن علماء کا احترام واجب ھے

پاک نبی ص نے فرمایا جس نے عالم کا احترام کیا اس نے میرا احترام کیا اور جس نے عالم کی توھین کی اس نے میری توھین کی.(الاحتجاج جلد,1 ص,8)

بلاشبه مومن کی توھین کرنا اور اس کا مزاق اڑانا گناه کبیره ھے.
 اور اگر مومن عالم,دانشور ھو تو گناه کی شدت بڑھ جاتی ھے.

اور اگر توھین کے ساتھ تھمت اور بدگوئی بھی شامل ھو جاۓ تو گناه کی شدت اور بڑھ جاتی ھے

مومن خدا کے نذدیک انتھائی محترم اور معزز ھوتا ھے اس کی جان کی طرح اس کا مال بھی محترم ھے.

سوره منافقون ع 8,میں ھے.
ولله العزة ولرسوله وللمومینین .عزت اللله اور اس کے رسول اور مومینین کیلۓ ھے.

سوره بقره ع 257,میں ھے اللله ولی الزین آمنو ... اللله مومینین کا سر پرست ھے.

سوره بینه ع 7,
میں ھے جو لوگ ایمان لاۓ اور نیک اعمال کرتے رھے وه تمام خلقت سے بھتر ھیں.

مناظره کرنے والے مومن علماء کی شان اور فضیلت میں امام حسن عسکری اور خاتون جنت سلام اللله علیها سے بھی بھت سی روایات منقول ھیں .

آخری زمانه میں علماء حقه کی توھین:

پاک نبی ص نے فرمایا :
عنقریب میری امت پر وه وقت آنے والا ھے جب لوگ علماء کی بدگوئی کریں گے اور ان کے ھاں عالم کی کوئی وقعت نه ھو گی.
عنقریب میری امت پر وه وقت آنے والا ھے جب وه علماء سے یوں بھاگیں گے جیسے بکری بھیڑیۓ سے بھاگتی ھے.جب ایسا ھونے لگے گا تو اللله تعالی انھیں تین باتوں میں گرفتار کر دے گا.
1-  ان کے اموال سے برکت اٹھ جاۓ گی .

2-  ان پر ظالم حکمران مسلط ھونگے.

3-  وه بے دین ھو کر دنیا سے رخصت ھوں گے.

(بحارالانعار جلد,22-ص453, بحوالا جامع  الاخبار ص 129)

قرآن و سنت سے اتنے واضح احکامات کے باوجود جو علماۓ حقه کی تحقیر کرۓ گا گویا وه شدید گناه کبیره کا مرتکب ھوا.
یھی علماء ھی ھیں جو ھم تک دین کی تعلیم پهنچاتے ھیں.اور ھمارۓ روزمره کے دینی و دنیاوی مسائل کا قرآن و سنت سے حل دیتے ھیں.
 قرآن پاک میں اللله پاک نے واضح حکم دیا ھے که عالم اور جاھل برابر نھیں ھو سکتے.
جب بھی دین پر مشکل بنی انھیں علماء کرام نے ھی دفاع کیا .اور باطل قوتوں کے سامنے سیسه پلائی دیوار ثابت ھوۓ.
لیکن افسوس ھے ان لوگوں پر جو علماۓ حقه کی توھین کرتے ھیں جیسے یه لوگ ماں کے پیٹ سے دینی علوم میں فاضل بن کر آۓ ھوں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...