شیعه مذھب کے زوال کے اسباب:
کسی بھی قوم کی نابودی کے لئے اب اس سے زیادہ عذاب اور کیا ھوسکتا ھے کہ ایک طرف تو وہ جھالت اور غربت و افلاس میں پس رھی ھو.
اور دوسری طرف آپس میں اختلاف و افتراق کا شکار ھو، وہ چیز جس نے آج شیعه قوم کو بالکل بے بس بنا دیا ھے وہ قرآن و اھلبیت ع کی تعلیمات سے دوری اور آپس کا اختلاف ھے.
سچ ھے قرآن نے کتنی اچھی تعبیر استعمال کی ھے:
اگر تمھارے اندر اختلاف رھا تو اس کا نتیجہ یہ ھے کہ ضعف و سستی تمھارے اندر پیدا ھوجائے گی اور تم کسی قابل نہ رھو گے.
۔و اطیعوا الله و لا تنازعوا فتفشلوا و تذهب ریحکم۔۔۔ انفال 46
مگر آج ھمارا حال یہ ھے کہ ھم نے قرآنی دستورات کو سرے سے نظر انداز کرتے ھوئے اس قدر اپنے اندر اختلاف پیدا کر لیا ھے کہ ھمارے اختلاف کی آگ میں استعمار اپنی روٹیاں سیک رھا ھے اور ھمیں دکھا دکھا کر کھا رھا ھے اور ھم فقر و ناداری میں میں تڑپ رھے ھیں اور یہ نھیں سمجھتے کہ یہ سب اختلاف کی وجہ سے ھورھا ھے.
امام خمینی رح اسی تفرقہ کے سلسلے میں فرماتے ھیں:
تفرقہ آج کے دور میں اسلام سے خیانت ھے چاھے وہ کسی بھی عنوان کے تحت ھو
6۔ صحیفہ نور ج8 ص 4
قرآنی تعلیمات سے دوری:
قرآنی تعلیمات کی فراموشی نے ھی آج مسلمانوں کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ھے کہ انھیں خود بھی نھیں معلوم واپس جانے کا راستہ کیا ھے.
چنانچہ امام خمینی رح مسلمانوں کی مشکلات بیان کرتے ھوئے فرماتے ھیں: ”مسلمانوں کی سب سے بڑی مشکل اسلام اور قرآنی تعلیمات سے دوری ھے.
بدعات و خرافات کا رواج:
شیعت آج جن انگنت مسائل سے دوچار ھے ان میں ایک اھم مسئلہ یہ ھے کہ بدعتوں کو ھم نے اپنے پورے سماج میں یوں رچا بسا لیا ھے گویا ھمارے لئے کوئی ایسی کتاب نازل ھی نھیں ھوئی جو ھمارے لئے آئین زندگی کی حیثیت رکھتی ھو،
جو ھمارے لئے مشعل راہ ھو بلکہ جو کچھ ھے وہ تمام کی تمام وہ چیزیں ھیں جنھیں ھمارا تقلیدی ذھن ھمیں انجام دینے پر اکساتا ھے .
اور ھم دین سے بے خبر بنا سوچے سمجھے انھیں شریعت کا جز بنا کر انجام دیتے رھے ھیں .
چنانچہ شھید مطھری اسی مشکل کی طرف اشارہ کرتے ھوئے فرماتے ھیں:
انواع تحریف میں سب سے خطرناک تحریف، دینی اسناد، آسمانی کتب، احادیث اور سیرھ پیمبر (ص) اور اھلبیت ع میں تحریف ھے.
آسیب شناسی فرھنگی جوامع اسلامی ص 29.
لیکن ھمارا حال یہ ھے کہ جس جگہ بھی کسی بھی عنوان کے تحت کوئی ایسا نعرہ بلند ھوتا ھے جو ھمیں اچھا لگتا ھو تو فوراً اسے اپنا شعار بنا لیتے ھیں.
حتیٰ که دین میں داخل کرنے سے بھی گریز نھیں کرتے اور بے جا تحلیل اور تفسیر کرکے یہ ثابت کرنے پر تلے رھتے ھیں کہ یہ چیز تو پھلے سے ھی اسلام میں موجود تھی .
کوئی نئی چیز نھیں جبکہ اسلام اس طرح کی چیزوں کی شدت کے ساتھ مخالفت کرتا ھے.
اذا ظهرت البدعة فی امتی فلیظهر العالم علمه و الاّ فعلیه لعنة الله و الملائکة و الناس اجمعین، آسیب شناسی فرھنگی جوامع اسلامی نقل از سفینة البحار ج1 ص63.
حضرت علی (ع) کی سیرت آئینہ کی طرح شفاف ھے جس میں ھم اپنے اندر جو موجودہ نقائص کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکتے ھیں.
اسی لیۓ ھم تمام محبان اھلبیت ع کو قرآن و نھج البلاغه کی تعلیم پر زور دیتے رھتے ھیں.
کیونکه ھماری کامیابی کا رزا انھیں دو اھم آئینی کتب میں موجود ھے.
ھم ان کی تعلیمات پر عمل کرکے آپنی خامیوں کو دور کر سکتے ھین اور کامیابی کے راز بھی.
ھمیں دین و دنیا میں فلاح کی تلاش کرنا ھی کافی نھیں ھوگا جب تک ھم انھیں دور کرنے کی کوشش نہ کریں اس لئے کہ آئینہ صرف نقائص کی طرف متوجہ کرتا ھے.
اب اگر ھم متوجہ ھوکر بھی کوئی اقدام نہ کریں اور اپنے مسائل کے حل کرنے کے لئے تگ و دو نہ کریں تو پھر اپنی تمام بدبختیوں کے ذمہ دار ھم خود ھونگے.
اس بلاگ پر مذھب تشیع حقہ اثنائے عشریہ میں گھسے غالی و رسمی،بدعتی شیعہ کے باطل عقائد کے رد پر قرآن و نھج البلاغہ کی روشنی میں علمی بحث کی گئی ھے۔
Saieen loag
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن سامعین کرام اسلام علیکم سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...
-
فتنه جمن شاھی کے عقائد مذھب حقه اثناۓ عشریه کی تعلیمات کے خلاف ھیں لھذا ان کو شیعه نه سمجھا جاۓ: "تحریر و تحقیق:"سائیں لوگ ...
-
شیعه کلمه......علی ولی اللله 2:قسط نمبر 2 رسول اللله ص کا نام سن کے...
-
شیعه کلمه ......علی ولی اللله آخری قسط نمبر :3. ضرور پڑھیۓ یه قسط نامساعد حالات میں لکھی جارھی ھے تاکه ...
-
شب معراج رسول الله ص سے کس نے کلام کیا: قسط نمبر :4 تحریر :"سائیں لوگ" شب معراج عبد و معبود میں جو گفتگو ھوئی کیا وه جناب ...
-
غالی کے عقائد باطله کا رد,که حضرت آدم ع کو حضرت علی ع نے آپنے ھاتھوں سے خلق کیا: تحریر و تحقیق :"سائیں لوگ" ایک غالی کی پوسٹ کے...
-
دھمال :دنیاوی تھکاوٹ اور عذاب آخرت ھے دھمال کیا ھے اور مولا علی ع نے اس فعل کے متعلق کیا فرمایا ھے. " تحریر و تحقی...
-
واقعه معراج اور جناب علی علیه اسلام: قسط نمبر :1 تحریر :"سائیں لوگ " تاریخ اسلام کے بعثت سے عھد ھجرت تک کے دور میں جو اھم واق...
-
.آئمه معصومین ع کی ولادت یا نزول: "تحریر :"سائیں لوگ آج یه آخری پوسٹ ھے جسمیں حجت تمام کی گئی ھے . جس بھا...
-
زنجیر زنی : کے مٹھی بھر حامی قرآن تو دور آپنے فقه کی بھی کتابیں نھیں پڑھتے وگرنه زنجیر زنی پر اتنے کم فھم اور بے تکے تاثرات کا اظھار نه ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں