Saieen loag

بدھ، 15 مئی، 2019

غالی بے عقل قوم میں کامیاب پیروپیگنڈۓ.

:غالی عقل سے عاری لشکر باطل جو آپنے ھی جھوٹ پر ایمان رکھتے ھیں

امیر المومینین ع نے جب مزاکرات کیلۓ آپنا قاصد شام بھیجا,
 که جا کر معاویه کو سمجھاؤ که جنگ سے باز آ جاۓ.

 اور میری اطاعت کرۓ یه قاصد گیا اور دربار شام میں پیغام پهنچایا قاصد اونٹ پر بیٹھ کر گیا تھا.

 ایک شامی نے کھا اس قاصد کے پاس اونٹ فلاں شامی کا ھے قاصد نے اونٹ چرایا ھے یه ایسے ھی ھے جیسے آپ گاڑی پر جائیں اور کوئی شخص کھے که یه گاڑی تو میری ھے.

یھی کچھ اسی قاصد کے ساتھ ھوا قاصد اونٹ پر گیا تو شامی نے کیس بنا دیا که,
 یه اونٹ فلاں شامی کا ھے جب جھگڑا بڑھا تو فیصله امیر شام معاویه کے پاس گیا.

 اب اس نکتے کو غور سے پڑھیں امیر شام نے فیصله کیا که یه اونٹ علی ع کے قاصد کا نھیں بلکه اسی شامی کا ھے.

 اور امیر المومینین ع کے قاصد نے چرایا ھے .

اسے جرمانه ھو گا اور اونٹ بھی واپس کرنا ھو گا.

قاصد نے معاویه سے کھا که شامی مالک سے یه پوچھ لیں که اونٹ نر تھا یا ماده.

جب اس شامی سے پوچھا گیا که تیرا اونٹ جو گم ھوا کیا تھا.

 شامی نے کھا وه اونٹنی(ماده) تھی.

جبکه قاصد والا اونٹ (نر) تھا قاصد نے کھا اسکی اونٹنی چوری ھوئی جبکه میرۓ پاس اونٹ ھے.
  سارا مجمع کھڑا ھو گیا معاویه نے لوگوں سے پوچھا بتاؤ یه اونٹ مذکر ھے یا مونث سب نے کھا یه اونٹنی ھے مونث ھے.

تو سوچیۓ یه کون لوگ ھیں جن کی عقل ان کی آنکھوں میں آ گئی ھے امیر شام نے وه اونٹ شامی کو دے دیا اور کھا یه تمھاری اونٹنی ھے اسے لے جاؤ.

اور قاصد کو کھا اب واپس کوفه پیدل جاؤ تمھے اونٹ یا اونٹنی کچھ بھی نھیں دیا جاۓ گا.

 اور جا کر یھی علی ع کو بتانا جو کچھ تم نے دیکھا ھے.

که سپاه معاویه اونٹ اور اونٹنی کی پھچان نھیں کر سکتی بھلا وه جناب امیر ع اور معاویه ملعون میں کیسے فرق کر سکیں گے.

اب یھی حالت مذھب حقه میں داخل غالیوں کی ھے جنھیں قرآن و احادیث و سیرت معصومین ع

( تفسیر قرآن)سمجھ نھیں آتی.

 قرآن کی حق بات کو جھوٹ سمجھتے ھوۓ ایک ناقص زھن کی قیاسی تشریح پر عقیدۓ بناۓ ھوۓ ھیں.

جب تک یه گروه قرآن کو نھیں سمجھ سکتے,
 تب تک الله تعالی اور مولا علی ع کی فضیلت کا ادراک نھیں کر  سکتے.

مولا علی ع کو سمجھنے کیلۓ قرآن اور قرآن کو سمجھنے کیلۓ جناب امیر ع کے زھد و تقوی,عبادت و یاضت اور  توحید, مناجات اور دعائیه خطبات کو سمجھنا ھو گا.

اگر درست عقیدۓ و کامل ایمان بنانا ھے تو پھر قرآن و کلام امام نھج البلاغه پر فکر کرنا ھو گی.

نھیں تو پھر ھماری حق بات پر مبنی پوسٹ پر بھی منفی کمنٹس کرتے رھو گے,

 اور ایسے گمراه راستے پر سفر سدا رواں رھے گا جسکی منزل نھیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...