Saieen loag

جمعرات، 2 مئی، 2019

آزواج رسول ص اھلبیت علیھم اسلام میں شامل نھیں.


"تحریر و تحقیق : "سائیں لوگ                                

تمام ناصبی,وھابی اور  ان برادران کو چیلنج ھے که صحیح مسلم,جامع ترمذی اور طبرانی کا رد پیش کریں که

    "اھلبیت ع سے مراد آزواج بھی ھیں"

سورہ احزاب میں ارشاد ھوتا ھے:

 إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمْ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیرًا:

ترجمه:
بس اللہ کا ارادہ یہ ھے کہ( اے اھل بیت پیغمبر) تم سے ھر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ھے.

آیة شریفه کے پیش نظر یہ سوال پیدا ھوتا ھے کہ اھل بیت(ع) سے مراد کون لوگ ھیں؟

یہ بات اپنی جگہ صحیح ھے کہ یہ آیة شریفہ ازواج پیغمبر کی شان میں نازل ھو نے والی آیات کے درمیان واقع ھے لیکن اس آیت کا انداز بدلا ھوا ھے جس سے اندازہ ھوتا ھے کہ اس آیت کا ایک دوسرا مقصد ھے،

کیونکہ اس سے پھلی اور بعد والی آیات میں جمع مونث کے صیغے استعمال ھوئے ھيں لیکن اس آیت میں جمع مذکر کا صیغہ استعمال ھوا ھے.

آیت کے شروع میں ازواج پیغمبر(ص)کو خطاب کیا گیا اور ان کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رھیں، اور عرب کی جاھلیت کے رسم و رواج کی طرح لوگوں کے سامنے نہ نکلیں.

عفت کی رعایت کریں، نماز قائم کریں اور زکوٰة ادا کریں نیز خدا اور رسول کی اطاعت کریں،

<وَقَرْنَ فِی بُیُوتِکُنَّ وَلاَتَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّةِ الْاولَی وَاَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِینَ الزَّکَاةَ وَاطِعْنَ اللهَ وَرَسُولَہُ.

آیت کے اس حصہ میں تمام چھ ضمیریں جمع مونث کی استعمال ھوئی ھیں غورکیجئے.

اس کے بعد لہجه بدل جاتا ھے اور ارشاد ھوتا ھے کہ اللہ کا صرف ارادہ یہ ھے کہ تم اھل بیت سے رجس کو دور رکھے اور تمھیں مکمل طور پر پاک رکھے.
اب رجس سے مراد ھر طرح کی پلیدی و ناپاکی ھے.
مگر چند آزواج کی خامیاں اور پلیدیاں سوره تحریم ,احزاب اور نور میں زکر ھیں.

إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمْ الرِّجْسَ اہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیرًا.س احزاب:33.

آیت کے اس حصہ میں دونوں ضمیریں جمع مذکر کے لئے استعمال ھوئی ھیں.

یہ بات صحیح ھے کہ عام طور پر آیت کا سیاق و سباق ایک مطلب کو بیان کرتا ھے لیکن یہ اس وقت ھوتا ھے جب اس کے برخلاف کوئی قرینہ اور شاھد نہ ھو، لہٰذا جو لوگ آیت کے اس حصہ کو بھی ازواج پیغمبر(ص)کی شان میں سمجھتے ھیں ان کا نظریہ ظاھر آیت اور اس میں موجود قرینہ کے برخلاف ھے.

یعنی ان دونوں حصوں میں ضمیریں مختلف ھیں لہٰذا دو جدا جدا مطلب ھیں.

اس کے علاوہ مذکورہ آیت کی تفسیر میں بڑے بڑے سنی اور شیعہ علمانے خود پیغمبراکرم(ص)سے متعدداحادیث نقل کی ھیں.

اور فریقین کے معتبر منابع و مآخذ میں اس کو قبول کیا گیا ھے، اور ان روایات کی تعداد بھی بہت زیادہ ھے.

ھم نے آٹھ دس دن لگا کے جو کتب ھمارۓ پاس برادران اھلسنت کی تھیں ان میں سے چند اھم کتب کے اورجنل سکین بناۓ ھیں اور واضح کیا ھے که اھلبیت ع سے مراد پاک رسول ص,حضرت علی ع,پاک بی بی سیده زھرا س,اور امام حسن و حسین علیھم اسلام ھی ھیں.

مستند روایت جو ھمیں صحاح سته و دیگر کتب اھلسنت میں ملتی ھے وه ھے حضرت ابوسعید الخدری کی ھے که اھلبیت سے مراد یا چادر تطھیر کے نیچے یه پانچ ھستایاں تھیں .لھذا یه مستند روایت کے ھوتے ھوۓ حق سے روگردانی نھیں کی جا سکتی.

ان کے متعلق پاک نبی ص کا یه عمل رھا ھے که جھاں ابو سعید الخدری کی گواھی ھوتی تھی وھاں آپ دوسرۓ صحابه سے گواھی نھیں لیتے تھے اس سے مراد یه که ابو سعید سچے راوی ھیں.

سکین کے علاوه و دیگر اھلسنت کی کتب معتبره میں بھی تسلی کر سکتے ھیں.

سورہ احزاب ، آیت:33

الدرالمنثور ، جلد 5، صفحہ 194و 199

المیزان ، جلد 14، صفحہ 311۔

حاکم حسکانی نے شواھدالتنزیل ، جلد 2, صفحہ 54.
میں مذ کورہ حدیث کو ذکر کیا ھے.

 یہ چوتھی صدی کے آخر اور پانچوی صدی کے شروع میں زندگی بسر کرتے تھے ، جن کی تفسیر ,
تفسیر کبیر کے نام سے مشھور ھے.

مجمعالبیان ، سورہ احزاب آیت:33کے ذیل میں .

صحیح مسلم ، 

جامع ترمذی,(سکین موجود ھیں)

شواھدالتنزیل ، جلد 3، صفحہ 34، حدیث 384.

تفسیر فخر رازی ، جلد 8، صفحہ 80

مسند احمد ، جلد اول، صفحہ 330، جلد 4 صفحہ 107، اور جلد 4، صفحہ 292.
 ( نقل از فضائلالخمسة ، جلد اول، صفحہ 274).

شواھدالتنزیل ، جلد 2، صفحہ 11، 12، 13، 14، 15 ،92 .
(توجہ کریں کہ شواھدالتنزیل نے اس روایت کو متعدد طریقہ سے نقل کیا ھے)

شواھدالتنزیل ، جلد 2، صفحہ 28 .

واحقا قالحق، جلد 2، صفحہ 503 سے 548 تک.
فضائل صحابه امام احمد بن حنبل.
معجم الکبیر.
شھید ابن شھید (علامه صائم چشتی).
معجم الاوسط جلد دوم.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...