Saieen loag

پیر، 13 مئی، 2019

سائیں لوگ کی تمام مسلمان گروھوں سے درد مندانه اپیل.

دوسرے مسالک کے مقدسات کی توھین نھیں کرنا چاھیے،ان کے بزرگوں پر لعنت بھیجنا اور ان کو گالی دینا جائز نھیں ھے ،

اس لیے که یہ چیز ھم  کو اہل بیت ع اور ان کے معارف سے دور کیے جانے کا سبب بن رھی ھے.

ھمیں ایسی چند لوگوں کی  شر پسندی کا دانشمندی اور بصیرت سے مقابله  کرنا ھوگا.

جو اسلام کے مضبوط بازوں شیعه سنی اور مذھب حقه شیعه کے اندر  طاقتوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاھتے ھیں.

 قائد اعظم محمد علی جناح شیعه ھو کر بھی سب مسالک کیلۓ محترم رھے.

انھوں نے ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجھد کی جس میں تمام مذاھب کو بلاتخصیص مکمل طور پر مذھبی آزادی حاصل ھو.

کچھ  لوگ تکفیری اور غالی  گروھوں کو مضبوط اور سرعام تکفیریت اور چند باھر بیٹھے غالیت کے لوگ  پاکستان کے مسلمانوں میں باھمی نفرت و انتشار کو فروغ دے رھے ھیں.

جو مقامی اور عالمی سطح پر وطن عزیز کی ساکھ کے لیے انتھائی نقصان دہ ھے.ان ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیۓ سب مسلمان برادران  کو مل کر جدوجھد کرنا ھو گی.

اختلاف رکھیں مگر توھین کا عنصر گفتگو کا حصه نه بنائیں ھماری شروع سے کوشش رھی ھے که علمی بحث مباحثه کے زریعے باھمی اختلاف کو قبول کیا جاۓ مگر چند لوگ آپنے ناقص علم کی وجه سے گالی گلوچ کی مدد سے آپنی بات منوانے کی کوشش کرتے ھیں یه عمل سراسر بھت نقصان اور تکلیف ده ھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

علامہ غضنفر عباس تونسوی ہاشمی کے مکمل حالات زندگی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تحریر و تحقیق: آغا ایم جے محسن  سامعین کرام اسلام علیکم  سامعین کرام آج ھم بات کریں گے شیعہ مذھب کے مشھور و معروف ...